طلباء نقل کے رجحان کو ختم کرنے میں اے پی ایم ایس او کا ساتھ دیں، توصف اعجاز
مثبت کتابوں کا مطالعہ انسان کی ذہنی نشو نما کا ذریعہ بنتا ہے
اے پی ایم ایس او کے تحت علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ نمائش کے موقع پر گفتگو
کراچی ۔۔۔9، جون 2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل توصیف اعجازنے کہاہے کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں۔مثبت کتابوں کا مطلع انسان کی ذہنی نشو نما کا ذریع بنتا ہے۔طلبا ء اپنی تعلیم پر بھر پو ر توجہ دیں اور ملک و قو م کی فلاح میں اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے اے پی ایم ایس اوکے تحت علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں منعقد بک ،جاب اینڈ ٹیکنالوجی فئیر کے موقع پر طلبا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ تعلیم اور تربیت کے حصول میں کتابیں بھی بہتر کردا رادا کرتی ہیں ۔انھوں نے طالب علموں کو تلقین کی کے وہ نقل کے رجحا ن کو ختم کرنے میں اے پی ایم ایس او کا ساتھ دیں اور قو م کی نوجوان نسل کو اس بیماری سے آزادی دلائیں ۔اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عادل خان،فنانس سیکریٹری امر قائم خانی سمیت اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبا ت کی بڑی تعداد شریک تھی ۔انھوں نے اس موقع پر اساتذۃ کرام اور طلبا ء کو ۱۱ جو ن کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔