اے پی ایم ایس او کے 35 ویں یوم تاسیس پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کیک کاٹا گیا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان، خواتین کارکنان اور یوکے یونٹ کے ارکان موجود تھے
لندن ۔۔۔ 11جون 2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں یوم تاسیس کاکیک کاٹاگیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی طارق جاوید، مصطفےٰ عزیزآبادی،محمدانور، سیدطارق میر، قاسم علی رضا، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان،خواتین کارکنان اوریوکے یونٹ کے ارکان بھی موجودتھے۔ تمام کارکنوں اورذمہ داروں نے ایک دوسرے کویوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اورجناب الطاف حسین کی درازی عمراورتحریک کی کامیابی کیلئے دعاکی ۔