اے پی ایم ایس او کے 35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں خون کے عطیات کا کیمپ
یوم تاسیس میں شریک طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں اپنے خون کے عطیات دیئے
کراچی ۔۔۔11، جون 2013ء
اے پی ایم ایس او کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع اور خون عطیہ کرنے کے عالمی دن 14کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں خون کے عطیات دینے کا کیمپ لگایا گیا جس میں یوم تاسیس کے اجتماع میں شریک نوجوان طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں پہنچ کر اپنے خون کے عطیات دیئے ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور اے پی ایم ایس او کے چیئرمین و اراکین مرکزی کابینہ نے خون کے عطیات دینے والے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ۔