سندھ میں پیپلز پارٹی کی بربریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے — رکن رابطہ کمیٹی حسان بٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حسان بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام آج بدترین بدامنی، کرپشن، لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران اور محرومیوں کا شکار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو صرف مسائل دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری خصوصاً کراچی اور حیدرآباد کے عوام حکومتی نااہلی اور ظلم سے تنگ آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد رہنما ہیں جو سندھ کے مظلوم عوام کو پیپلز پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔ حسان بٹ نے کہا کہ عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دے کر پیپلز پارٹی کا سیاسی خاتمہ کریں۔
انہوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ جمہوری، آئینی اور انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق جناب الطاف حسین پر عائد پابندیاں فوری ختم کی جائیں تاکہ عوام آزادانہ سیاسی عمل کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ
کرسکیں۔