وہ جوعظیم بھی تھا……احمد بھی ……اورطارق بھی
عظیم احمد طارق شہید کوسلام
عظیم احمد طارق شہید تحریک کے ابتدائی ایام سے میرے دیرینہ تحریکی ساتھی تھے جنہوں نے میری قیادت میں تحریک کوآگے بڑھانے میں اہم کردارادا کیا تھا۔عظیم احمد طارق شہید نہ صرف ایم کیوایم کے پہلے چیئرمین تھے بلکہ وہ تحریک کاایک اثاثہ تھے۔ مہاجردشمن قوتوں نے ہماری تحریک کواس کے ا ٓغازسے ہی قبول نہیں کیا بلکہ اس کوختم کرنے کے لئے طرح طرح کی سازشیں کیں، ایم کیوایم کوختم کرنے کے منصوبے کے تحت جہاں تحریک کے چند لوگوں کا ضمیرخرید کرحقیقی بنائی گئی،وہیں 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیااورپھراس آپریشن کے دوران یکم مئی 1993ء کوتحریک کے عظیم رہنماعظیم احمد طارق کوسفاکی سے شہید کردیا گیا۔ عظیم احمدطارق شہید کا سفاکانہ قتل ایم کیوایم کوختم کرنے کی انہی گھناؤنی سازشوں کاحصہ تھا۔
میں آج چیئرمین عظیم احمدطارق شہید کوان کی 33 ویں برسی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ تحریک کے لئے عظیم احمد طارق شہید کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی۔ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ عظیم احمدطارق شہید کے درجات بلند فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کی قربانیوں کے طفیل تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔
الطاف حسین
یکم مئی 2026ء