ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے وفاپرست کارکن ریحان احمد کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
لندن……9 مئی 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے وفاپرست کارکن ریحان احمد کی جبری گمشدگی پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کامطالبہ کیاہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ریحان احمد ملیرکے علاقے میں پیٹرول اسٹیشن پر ملازمت کرتے ہیں، انہیں وہاں سے آج قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے، دوروزقبل کورنگی سے ایک او روفاپرست کارکن اوصاف علی کوحراست میں لیکرلاپتہ کیا گیا ہے اورآج ریحان احمدکوحراست میں لیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ریحان احمد کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور، ان کے بیٹے محسن پہنورگزشتہ چارمہینے سے لاپتہ ہیں،اسی طرح رنچھوڑلائن کے کارکن نواب، محمود آباد کے کارکن مرتضیٰ، اورنگی ٹاؤن کے کارکن شمشاد، شاہد ارمان، کورنگی کے کارکن اوصاف علی، محمد ریاض اورسینئرفوٹوگرافرفیصل مجیب بھی کئی روز سے لاپتہ ہیں اورآج ریحان احمد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں ملک بھر سے آئے ہوئے جرائم پیشہ عناصرشہربھر میں چوریاں، ڈکیتیاں، رہزنی، اغوابرائے تاوان اورطرح طرح کی مجرمانہ وارداتیں کررہے ہیں، تاجروں، دکانداروں سمیت تمام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں لیکن ان جرائم پیشہ عناصرکوپکڑنے اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کی ظالم اورکرپٹ حکومت سندھ پولیس، رینجرزاوردیگراداروں کے ذریعے ایم کیوایم کے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں میں مصروف ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا یہ سلسلہ بند کیا جائے اور تمام گرفتارکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے۔
٭٭٭٭٭