Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شہیدسیدعلی رضاعابدی کے قاتلوں کو رہاکرنے کا حکم انصاف نہیں انصاف کاقتل ہے ……مصطفےٰ عزیزآبادی


 سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شہیدسیدعلی رضاعابدی کے قاتلوں کو رہاکرنے کا حکم انصاف نہیں انصاف کاقتل ہے ……مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 5/6/2026 1

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شہیدسیدعلی رضاعابدی کے قاتلوں کو رہاکرنے کا
حکم انصاف نہیں انصاف کاقتل ہے ……مصطفےٰ عزیزآبادی

لندن……5مئی 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے شہید رہنما،سابق رکن قومی اسمبلی اور فرزندپاکستان شہیدسیدعلی رضاعابدی کے قاتلوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے جیل سے رہا کرنے کاحکم دینے کی شدید مذمت کی ہے۔اس فیصلے پر اپنے وڈیوبیان میں انہوں نے کہاکہ شہیدسیدعلی رضاعابدی پاکستان میں ایک منصفانہ نظام کے قیام…… محروم محکوم عوام کے حقوق کے لئے بیرون ملک میں اپنامستقبل چھوڑکر کراچی آئے ……جنہوں نے بانی و قائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے عملی جدوجہد کاآغازکیا۔ جو قومی اسمبلی میں نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر کے محروم عوام کے حقوق کے لئے ایک تواناآوازبن گئے تھے۔
انہیں سچائی اوراپناسودانہ کرنے کی پاداش میں 25دسمبر 2018ء کوکراچی کے علاقے ڈیفنس   میں ان کے گھر کے دروازے پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ 
کچھ ملزمان گرفتارکئے گئے ……جن میں سے چار دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 29  اپریل 2024ء کوقتل اوردہشت گردی کی دفعات کے تحت عمرقید کی سزاسنائی۔جبکہ قتل میں ملوث چار مرکزی ملزمان کومفرورقراردیاگیا۔ آج مورخہ 5 مئی 2026ء کوسندھ ہائیکورٹ نے قتل میں عمرقید کی سزاپانے والے چاروں قاتلوں کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے عمرقید کی سزاکو جیل میں کاٹی گئی سزا میں تبدیل کرتے ہوئے رہاکرنے کاحکم دے دیاہے۔ 
یہ کونساانصاف ہے ……؟ یہ کونساقانون ہے؟کس قانون کے تحت قاتلوں کے خلاف درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی گئیں؟
قاتلوں نے سید علی رضاعابدی شہید پرجدیدہتھیاروں سے جس طرح گولیاں برسائی تھیں ……جس طرح انہیں سفاکی سے قتل کیاتھا، کیاوہ دہشت گردی نہیں تھی؟
سیدعلی رضاعابدی شہید کے والدسیداخلاق حسین عابدی بیماری کے باوجود اپنے بیٹے کوانصاف دلانے کے لئے آخری سانس تک لڑتے رہے ……وہ عدالت کو مسلسل بتاتے رہے کہ قاتل کون ہیں ……  شہیدسیدعلی رضاعابدی کے قتل کاکھرا کہاں جاکرملتاہے……لیکن ان کی نہ سنی گئی……
 پانچ سال تک انہیں عدالتوں کے چکر لگوائے گئے اور کیس کے فیصلے سے چند روز قبل ATC کورٹ تبدیل کی گئی……اورپھر 29اپریل 2024ء کوپسند کی عدالت……میں پسندکے جج سے ……ایک کمزور فیصلہ کرایاگیا…… اورآج سندھ ہائیکورٹ سے پسند کے جج سے پسند کا فیصلہ کراتے ہوئے قتل میں ملوث چار قاتلوں کے خلاف درج مقدے سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرادی گئی اوراس طرح قاتلوں کو دوسال ہی میں رہا کرنے کاحکم دیدیاگیا ہے ……شہیدسیدعلی رضاعابدی کے چار مرکزی قاتلوں کوپہلے ہی گرفتارنہیں کیاگیااورجوگرفتارتھے انہیں بھی آج کے فیصلے کے تحت انہیں رہاکرنے کاحکم دیدیاگیا۔ کیااسے انصاف قراردیاجاسکتاہے؟ یہ انصاف نہیں بلکہ انصاف کاقتل ہے ……یہ شہیدسید علی رضاعابدی کاایک بارپھر قتل کیاگیاہے۔ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں اورتمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انصاف کے اس قتل کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں۔ 
مصطفےٰ عزیزآبادی 
5مئی 2026ء



5/7/2026 1:49:54 PM