Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی موجودہ لہر انتہائی تشویشناک ہے، حکومت ہنگامی اقدامات کرے: ڈاکٹر ندیم احسان(متحدہ قومی موومنٹ)


 کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی موجودہ لہر انتہائی تشویشناک ہے، حکومت ہنگامی اقدامات کرے:  ڈاکٹر ندیم احسان(متحدہ قومی موومنٹ)
 Posted on: 5/4/2026 1

کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی موجودہ لہر انتہائی تشویشناک ہے، حکومت ہنگامی اقدامات کرے: ڈاکٹر ندیم احسان(متحدہ قومی موومنٹ) لندن ۔۔۔ 4 مئی 2026ء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ایڈوائز ڈاکٹر ندیم احسان نے کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی موجودہ لہر کے نتیجے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر ایک مرتبہ پھر خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی زد میں ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں سے اموات کی انتہائی افسوسناک اطلاعات آرہی ہیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور متاثرہ افراد کو جلد صحت یابی دے۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہر میں ، ٹھنڈے پانی کے عوامی پوائنٹس، فوری طبی امداد، ایمبولینس سروسز ، اسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال میں بجلی کی مستقل فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے لہ٘ذا لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ، بزرگ شہری، بچے، بیمار افراد، بے گھر افراد اور وہ شہری جو کھلے آسمان تلے یا غیر محفوظ ماحول میں کام کرتے ہیں، اس شدید گرمی میں سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صرف بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ فوری طور پر عملی اقدامات کرے، اسپتالوں کو الرٹ کرے اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائے۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، دھوپ میں سخت مشقت سے پرہیز کریں اور بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں۔ اگر کسی شخص کو چکر آنا، تیز بخار، بے ہوشی، شدید کمزوری، پسینہ بند ہونا، سانس میں دشواری یا جسم کا درجہ حرارت غیر معمولی طور پر بڑھنے جیسی علامات ظاہر ہوں تو اسے فوراً ٹھنڈی جگہ منتقل کیا جائے، پانی یا او آر ایس دیا جائے اور فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ آخر میں ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ کراچی کے شہری پہلے ہی بجلی، پانی، مہنگائی اور بدانتظامی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کررہے ہیں، ایسے میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی لہر سے نمٹنے کے لیے حکومت اور انتظامیہ کی بروقت، سنجیدہ اور مؤثر کارروائی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

5/5/2026 12:20:14 PM