Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Blogs
انتخابات۔۔۔ منصفانہ یا غیر منصفانہ تحریر :فیض احمد (لندن )
Posted on: 08 May 2013by Faiz Ahmed    Views:
گیا رہ مئی 2013ء کے عام انتخابات بالکل قریب آچکے ہیں اور عوام بھی ملک میں تبدیلی بنانے کیلئے اس دن کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ان کا یہ کہنا ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور پرانے اور کرپٹ چہروں کو اپنے ووٹ سے نا صرف مستر د کر دینگے بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے انہیں گھر بھیج دیں گے 
جماعت کے عزائم تحریر :ارشد حسین
Posted on: 08 May 2013by Arshad Hussain    Views:
گذشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے لوئر دیر کے علاقے چکدرہ سے سرکاری ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے ایک مشکو ک گاڑی پر چھاپہ مارا گیا جس میں سے ہزاروں کی تعداد میں بیلٹ پیپر برآمد ہوئے۔ جہاں یہ حیرت انگیز خبر یقیناًملک بھر کے عوام کیلئے تشوش کا سبب بنی وہاں الیکشن کمیشن آف پاکستان اورملک کے انتہائی اہم اداروں کیلئے بھی لمحہ فکر یہ بنا ہوا ہے، یہ بیلٹ پیپر کسی شہری یا دہشت گرد سے نہیں بلکہ ہمارے ہی اسلامی جمہوری پاکستان کی ایک مذہبی اورایماندارجماعت یعنی جماعت اسلامی کے کارکنان کی گاڑی سے برآمد ہوئے 
مشکوک انتخابات تحریر :ارشد حسین
Posted on: 13 Apr 2013by Arshad Hussain    Views:

آرٹیکل باسٹھ تر یسٹھ کیا ہے، پاکستانی عوام کو 2013ء ہونے والے عام انتخابات کے ذریعے زیادہ آگاہی حاصل ہوئی، یوں تو آئین میں بے شمار شکیں ہیں جس سے قانون داں، سیاستداں ،دانشور سمیت وہ طبقہ واقف ہے جس نے آئین کو پڑھا ہے اور جس کو اس کے بارے میں مکمل علم ہے، عوام جن کو یہ معلوم ہی نہیں کہ آئین کیا ہے اور قانون کیا ہے وہ بیچارے تو صرف یہ ہی جانتے ہیں کہ جس نے جو کہہ دیا وہ بات آئین ہے ۔ انتخابات میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدوارن کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران جو سوالا ت پوچھے جارہے ہیں وہ عوام کے سامنے آچکے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے وہم گمان میں بھی نہ تھا کہ اس بار امید وار وں سے ایسے سوالات پوچھے جائیں گے جس میں دعائے قنوت ،دوسرا ،تیسرا،چوتھا کلمہ ،آیت الکر سی ، اذان ،مردے کو غسل دینے کا طریقہ ،نماز جنازہ کی ادائیگی ، پھلوں کے انگریز ی نام ، کتنی شادی کی ہیں؟ کس بیوی کے ساتھ زیادہ ٹائم گزراتے ہو؟ 
سیاسی کھچڑی تحریر : ارشد حسین
Posted on: 31 Mar 2013by Arshad Hussain    Views:
ووٹ ایک امانت ہے اسے استعمال کرنا ہر شہر ی کا نہ صرف حق ہے بلکہ اسکا قومی فریضہ بھی، الیکشن 2013ء کی زور و شور سے انتخابی مہم چل رہی ہے اور سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک طرف ایک دوسرے کی مخالفت میں بھی پیش پیش ہیں جبکہ دوسری جانب انہی جماعتوں کا آپس میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور یہ بھی دیکھا جارہاہے کہ جو لو گ اپنی اپنی سیاسی ومذہبی جماعتیں چھو ڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہوئے مگر پارٹی ٹکٹ نہ دیئے جانے پر مایوس ہوکر وہ آزا دامیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ دوبارہ اس جماعت میں واپس جانے سے قاصر ہیں 
کل کے دشمن آج کے دوست تحریر : ارشد حسین
Posted on: 31 Mar 2013by Arshad Hussain    Views:
ملک میں عام انتخابات کی تیارں زور شور سے جاری ہیں جبکہ لوٹا کریسی بھی جم کے سامنے آرہی ہے ، انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے سلسل میں بھاک دوڑ کا عمل بھی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے تیز ی کے ساتھ دیکھنے میں آرہا ہے ، گو یا کل کے دشمن آج کے دوست اور آج کے دوست دشمن کی شکال اختیار کر رہے ہیں ، آج محض اقتدار کے لئے ایک جگہ پر جمع ہوتے اور ایک ٹیبل پر بیٹھے نظر آرہے ہیں مگر عوام گواہ ہیں کہ یہی لوگ کبھی عوام کے مسائل ان کے حقوق کے حصول ،پانی ،بجلی ،گیس ، روزگار ،تعلیم جیسے مسئلے پر کبھی ایک جگہ یا ٹیبل پر نہیں دکھا ئی دیئے
ایم کیو ایم پاکستان کو خوشحال و خود مختار دیکھنا چاہتی ہے۔محمد ارشد حسین
Posted on: 26 Mar 2013by Arshad Hussain    Views:
ایم کیو ایم نیویارک یونٹ کے زیر اہتمام 23مارچ قرار داد پاکستان کے موقع پر پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین، کراچی کے سابق ڈپٹی مئیر متین یوسف، پاکستانی قونصل کے کمیونیٹی کونسل برائے کمیونیٹی ویلفیئر ورکر محمد فاروق جونیئر ، معاون کمیٹی کے ممبران محترمہ عاصمہ ، محمد خورشید الحق، یونٹ انچارج یوسف سعید سمیت کارکنان و ہمدردوں کے علاوہ نمائندگان پاکستان کلب ، کراچی کلب ، کراچی امن کمیٹی اور گلگت بلتستان سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونیٹی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، صحافیوں اور خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
المیہ ء کراچی ’’ کہاں جائے گا یہ طوفانِ بلا میرے بعد ‘‘ تحریر : ندیم نصرت
Posted on: 11 Mar 2013by Nadeem Nusrat    Views:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کراچی میں عباس ٹاؤن میں ڈھائی جانے والی قیامت صغریٰ کی مذمت کر تے ہوئے حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تین دن کی مہلت دی تھی۔ انکایہ بھی کہناتھا کہ اگر حکومت تین دن میں قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام رہی تو ایک ایسی احتجاجی تحریک شروع کی جاسکتی ہے جو تااختتام دہشت گردی جاری رہے گی۔
(ڈاکٹرصفدر محمود کی خدمت میں ) تحریر: ندیم نصرت)
Posted on: 09 Mar 2013by Nadeem Nusrat    Views:

ڈاکٹرصفدر محمود نے روزنا مہ جنگ کی ۳،مارچ کی اشاعت میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم بعنوان ’’ فیوڈل کلچر اور آئندہ انتخابات‘‘میں ایک انتہائی اہم موضوع پر قلم اٹھایاہے۔ڈاکٹرصاحب نے قطعی درست طور پر فرمایا ہے کہ کئی صدیوں تک بادشاہوں اور مغلیہ خاندان کی رعایا رہنے کے بعد اور پھر برطانوی حکومت کی ایک صدی سے زیادہ غلامی کے نتیجہ کے طو ر پر ہمارے معاشرے میں فیو ڈل کلچر اور جاگیر دارانہ سوچ غالب آچکی ہے ۔ڈاکٹر صاحب نے مذکورہ مضمون میں پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت ،سوچ اور سیاست کا تجزیہ بھی کیا ہے جس میں ایم کیوایم بھی شامل ہے 
تحریر : ندیم نصرت ’’ واہ پیرمظہر الحق صاحب ‘‘
Posted on: 25 Feb 2013by Nadeem Nusrat    Views:
تحریر : ندیم نصرت  سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق اتوار کے روز سندھ یونیورسٹی کے کانوو کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے جوش خطابت میں یہ انکشاف کر گئے کہ صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں یونیو رسٹی بنانے کی ’’سازش‘‘ کو ناکام بنانے کا سہر،ا ان کے سر جاتا ہے۔ گو کہ جناب مظہر الحق نے تر دید جاری کر دی ہے تاہم بعض نجی ٹی وی چینلز نے مذکور ہ تقریب کی جو ویڈیوخبر بار بار نشر کی ہے اس میں وزیر موصوف کو واضح طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ حیدر آباد میں یونیو رسٹی کے قیام کی سازش کی جارہی تھی تاہم وہ اسکے خلاف ایک’’ آ ہنی دیوار‘‘ کی طرح ڈٹ گئے ۔
News 171 to 180 of 185