Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتخابات۔۔۔ منصفانہ یا غیر منصفانہ تحریر :فیض احمد (لندن )

 Posted on: 5/8/2013 1   Views:3017
انتخابات۔۔۔ منصفانہ یا غیر منصفانہ  تحریر :فیض احمد (لندن ) گیا رہ مئی 2013ء کے عام انتخابات بالکل قریب آچکے ہیں اور عوام بھی ملک میں تبدیلی بنانے کیلئے اس دن کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ان کا یہ کہنا ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور پرانے اور کرپٹ چہروں کو اپنے ووٹ سے نا صرف مستر د کر دینگے بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے انہیں گھر بھیج دیں گے ،یہ درست ہے کہ عوام ملک میں ایک بڑی تبدیلی چاہتے ہیں اور آنی بھی چاہئے کیونکہ انہیں یہ تلخ تجر بہ رہا ہے کہ ماضی میں جو بھی اقتدار میں رہا اس نے اپنی باری کے سوا ملک کو کچھ نہیں دیا بلکہ ملک کی دولت کو نہ صرف دونوں دونوں ہاتھو ں سے لٹا ہے بلکہ عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری ،غربت ،خودکشی ،بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پانی جیسی دیگر اشیا ء سے محروم کر دیا گیا ، سوال یہ ہے کہ کیا عوام کے ڈالے گئے ووٹو ں کے نتائج عوام کے سامنے آئیں گے یا پھر الیکشن محض دکھاؤے کا نام ہے اور درپر دہ سلیکشن ہوگا ، جس کا انداز اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ عوام آئے دن میڈیا اور دیگر ذرائع سے یہ سن رہے ہیں کہ سروے رپورٹ کے مطابق فلا ع پارٹی اتنی سیٹیں لے رہی ہے اور فلا ع جماعت کو اتنی نشستیں مل رہی ہیں اگر ہم ماضی کی جانب نگا ہ ڈالتے ہیں تو ہمیں یہی معلوم ہوتا ہے کہ پہلے بھی سروے رپورٹس بہت سامنے لائی گئیں اور انہی کے مطابق الیکشن کے نتائج سامنے آئیں گے ، جبکہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلسل یہی کہا جارہا ہے کہ انتخابات پر امن ہونگے وقت پر ہو نگے اور الیکشن کے ہوتے ہی اکثریت حاصل کرنے والے جماعت کو اقتدار منتقل کر دیا جائے گا اللہ کرے ایسا ہی ہو ، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا الیکشن کا انعقاد پرامن ہوسکے گا ؟کیا انتخابات ہوسکے گے؟ اور سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ان انتخابات میں آزادانہ حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا ؟ کیونکہ موجودہ صورتحال میں اب تک تو الیکشن مشکو ک دکھا ئی دے رہے ہیں کیونکہ عوام بھی خود دیکھ رہے ہیں کہ سوائے پنجاب کے ملک کے کسی اور صوبوں یا حصوں میں انتخابی مہم چلتی نہیں دکھائی دے رہی کیونکہ سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ یعنی تینوں صوبوں میں انتخابی جلسوں ،دفاتر اور ریلیوں میں دہشت گردی کے واقعات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں جہاں متحدہ قومی موومنٹ ،اے این پی اور پی پی پی پر مسلسل دھماکوں اور دیگر دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ۔جبکہ انہیں عام انتخابات سے دور رکھنے کیلئے بھی کھلی دھمکیا دی جاچکی ہیں ۔اور یہی صورتحال الیکشن کمیشن اور دیگر اہم سرکاری اداروں کو مشکو ک بنا رہی ہے ، کراچی میں الیکشن سے قبل کچھ علاقوں میں حلقہ بندیاں اور پھر سرکاری اداروں کی جانب سے شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے بڑھتی ہوئی کارروائیاں بھی شکو ک وشباہت جنم لے رہی ہیں ،کیونکہ کراچی میں بدامنی کا معاملہ آج کا نہیں لیکن اتناضرور ہے کہ اگر حقیقتاً کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کا ارادا کر ہی لیا گیا تھا تو پھر محاصروں او رچھاپو ں کا سلسلہ الیکشن سے چند دنوں قبل کے بجائے چند سالوں پہلے ہی کر دینا چاہئیے تھا ،پھر اپنی مدد آپ اور تحفظ کیلئے عوام کی جانب سے علاقوں کے داخلی راستوں میں لگائے گئے بیرریز کو بھی توڑے جانے کے عمل کو اچھی نگا ہ سے نہیں دیکھا جارہاہے اور یہاں کے عوام اس کارروائی کو کراچی میں ایک مخصوص طبقہ کے خلاف نہ صرف سازش بلکہ انہیں انتخابات سے کو سوں دور رکھنے کا عمل کر اردے رہے ہیں ۔ضرور ت اس بات کی ہے کہ اگر عام انتخابات کو صحیح معنوں میں آزادانہ او رمنصفانہ بنا نا ہے تو پھر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مثبت و ٹھو س اور عملی اقدامات اٹھانے پڑیں گے اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو بلاخوف و خطر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ساز گار ماحول ہونا اشد ضروری ہے ۔