Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم پاکستان کو خوشحال و خود مختار دیکھنا چاہتی ہے۔محمد ارشد حسین

 Posted on: 3/26/2013   Views:4496
ایم کیو ایم پاکستان کو خوشحال و خود مختار دیکھنا چاہتی ہے۔محمد ارشد حسین نیو یارک : ۔۔۔۔26، مارچ 2013ء  ایم کیو ایم نیویارک یونٹ کے زیر اہتمام 23مارچ قرار داد پاکستان کے موقع پر پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین، کراچی کے سابق ڈپٹی مئیر متین یوسف، پاکستانی قونصل کے کمیونیٹی کونسل برائے کمیونیٹی ویلفیئر ورکر محمد فاروق جونیئر ، معاون کمیٹی کے ممبران محترمہ عاصمہ ، محمد خورشید الحق، یونٹ انچارج یوسف سعید سمیت کارکنان و ہمدردوں کے علاوہ نمائندگان پاکستان کلب ، کراچی کلب ، کراچی امن کمیٹی اور گلگت بلتستان سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونیٹی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، صحافیوں اور خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض رئیس وارثی نے انجام دئیے۔ اس موقع پرایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے جاگیردارانہ نظام کوملک میں تباہی ، غربت ، بے روزگاری، جہالت، ناانصافی اور عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔کراچی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے لئے ایک بار پھر کراچی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم انتہاء پسند تنظیموں، جرائم پیشہ عناصراور گینگ وار کے دہشتگروں کے ذریعے کراچی کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استحصالی طبقہ نے ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کیں اور اب بھی کی جارہی ہیں ۔ کراچی کے سابق ڈپٹی مئیر متین یوسف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے آزادی کے بعد ہم نے اپنے ہاتھوں سے اپنی قسمت کا فیصلہ قائد اعظم کے نقش قدم پر چلنے والے سچے، مخلص اور ایماندار رہنماؤں کے بجائے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے حوالے کر دیا۔ یہ محض اپنی تقدیر کی حوالگی نہیں بلکہ اپنی غلامی کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف تھا ۔ ہم نے اپنے آپ کو ہی اس کرپٹ اقتدار شاہی کے سامنے گروی نہیں رکھا بلکہ پاکستان کی خودداری ، خود مختاری ، سلامتی اور بقا کو بھی داؤں پر لگا دیا۔ جب سارا پاکستان اس کرپٹ اقتدار مافیا کا یر غمال بن چکا تھا تب کراچی سے اٹھنے والی ایک ہونہار ، مخلص، ایماندار اور محب وطن آواز الطاف نے خاموشی کے اس قفل کو توڑا اور پاکستان پر عذاب کی صورت میں مسلط جاگیر داروں، وڈیروں ، سرداروں اور سرمایہ داروں کو کھل کر للکارا۔ ایم کیو ایم کی صورت میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی یہ للکار اب متفقہ قرارداد بن کر کراچی سے خیبر، پنجاب سے کشمیر اور کوئٹہ سے گلگت بلتستان تک عوام الناس کی بھر پور تائد حاصل کر چکی ہے ۔ دیگر مقررین میں کراچی امن کمیٹی کے نمائندگان عابد رافع ، وکیل انصاری، پاکستان کلب کے عبدالرحمان اعوان، کراچی کلب کے صدر اسلم بیگ ، گلگت بلتستان نیویارک کے صدر نسیم گلگتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کراچی میں حدبندی کا فیصلہ عوام کے ساتھ متعصبانہ عمل ہے جس کو ہم قطعی طور پر قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین میں یہ بات واضح طور پر تحریر ہے کہ حلقہ بندیاں صرف ایک صوبے کے لئے نہیں بلکہ ملک بھر میں ہونے چاہئیں۔ایسے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شہر کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کوکچلنے کا جو فیصلہ آیا ہے وہ سراسر زیادتی ہے۔ آخر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی ہی میں کیوں حلقہ بندی کی جارہی ہے کیا باقی صوبوں میں حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا لطاف حسین صرف کراچی کے قائد نہیں بلکہ وہ پورے پاکستان کے قائد ہیں پروگرام کے آخر میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے 29ویں یوم تاسیس کو پرجوش طریقے سے منایا ۔