Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صرف کراچی ۔۔۔آخرکیوں؟ تحریر ۔۔۔سلیم شہزاد


صرف کراچی ۔۔۔آخرکیوں؟ تحریر ۔۔۔سلیم شہزاد
 Posted on: 11/25/2012
Source: Jang Pakistan 
کراچی پاکستان کے صوبہ سندھ کا دارالخلافہ جسے پاکستان کا روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے یہ شہر بے شمار قومیتوں کو اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے کراچی جہاں کئی سالوں پہلے مذہبی جماعتوں کا کنٹرول تھا اس شہر میں ایم کیو ایم کے قیام سے پہلے غریب و متوسط طبقہ کے لوگوں کا ایوانوں میں جانے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا ایم کیو ایم کے قیام کے بعد کراچی اور سندھ کے غریب و متوسط طبقہ کے نوجوانوں نے پہلی مرتبہ ایوانوں میں قدم رکھا اور ایوانوں میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرداروں میں پہلی مرتبہ ایک بے چینی پیدا ہوئی کہ انکے برابر میں ایک غریب و متوسط طبقہ کا پڑھا لکھا نوجوان ایوان میں آگیا او رپھر ان کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ایم کیو ایم کے پڑھے لکھے نوجوانوں نے قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کی اسمبلیوں میں پہنچ کر یہ پیغام دے دیا کہ ملک کی تقدیر اب پڑھے لکھے نوجوان ہی تبدیل کرینگے لیکن اسٹیبلشمنٹ اور اسکے حواریوں نے پہلے سے زیادہ تیزی سے ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں شروع کر دیں اور پھرکراچی اورحیدرآباد میں کبھی لسانی بنیادوں پر اور کبھی مذہبی بنیادوں پر فسادات کرانے شروع کر دیے جس میں سانحہ علی گڑھ،سانحہ حیدرآباد اور سانحہ پکا قلعہ جیسے بے شمار واقعات ہوئے جس میں سینکڑوں بے گناہ معصوم مرد و خواتین اور بچے شہید کئے گئے لیکن ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اور انکے ساتھیوں نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ کراچی میں کلاشنکوف کلچر کس کے دور میں اور کس نے متعارف کرایا اور یہ وہی زمانہ تھا جب کراچی میں بھاری تعداد میں اسلحہ لایا گیا ایم کیو ایم اور اس کے قائد جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں افہام و تفہیم کی سیاست کی اور ملک کی تمام اکائیوں کو متحد کرکے ایک مضبوط پاکستان کی بات کی یہی وجہ ہے کہ اے پی ایم ایس سے لیکر مہاجر قومی موومنٹ اور پھر متحدہ قومی موومنٹ کے قیام تک کراچی روشنیوں کا شہر تھا جس نے پورے پاکستان سے آنے والے لوگوں کو شہر میں رہنے اور روزی کمانے کا آسان ذریعہ فراہم کیا لیکن آج اس شہرکو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی زد میں لاکر ایک دفعہ پھر 19 جون 1992 ء کی طرز کے فوجی آپریشن کی بات کی جارہی ہے۔ قارئین زرا ماضی کے دریچوں میں جھانکیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ آج صرف اور صرف کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ ورانہ فسادات کی بات کرنے والے اینکرز پرسن سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماء یہ بھول گئے صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا میں کامرہ ائیربیس ، مناواں پولیس ٹرینگ سینٹر،جی ایچ کیو پر حملہ اوربے شمار جگہوں اور تنصیبات پر خودکش حملہ کرنے والے کون لوگ تھے کیا میڈیا اور سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو یہ دہشت گردی نظر نہیں آرہی کیا صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں حالیہ دنوں میں پکڑا جانیوالا اسلحہ اور دہشت گرد ی نظر نہیں آتے؟ جب خیبر پختونخواہ میں اسکولوں کو تباہ کرنے اور قوم کی بیٹی ملالہ پر حملہ کیا گیا وہاں کے لاء اینڈ آرڈرکو تباہ کردیا گیاہے صرف کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور اسلحہ کی بھرمار کا واویلاکرنے والوں کو پنجاب میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے جلسوں میں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیوں نظر نہیں آتا ؟ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آئے دن بے گناہ لوگوں کی ہلاکت انکی نظروں سے کیسے غائب ہوجاتی ہے؟ یا پھر انہوں نے وہ عینک لگا رکھی جس سے صرف کراچی میں ہونے والی قتل و غارت گری نظرآتی ہے اور دوسرے صوبوں میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ ،خواتین کی بے حرمتی ، اغواء برائے تاوان اور اسلحہ کا کھلے عام استعمال پولیس اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کی ناکامی انہیں نظر نہیں آتی اس بات سے انکار نہیں کہ کراچی میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے کہیں مذہبی بنیادوں پر تو کہیں لسانی بنیادوں پرلیکن فوجی آپریشن صرف کراچی میں ہی کیوں ؟کیا قانونی اور غیر قانونی اسلحہ صرف کراچی میں ہے؟ کیا اس اسلحہ کی ترسیل کراچی سے ہوتی ہے ؟ کیااسلحہ ساز فیکٹریاں کراچی میں ہیں ؟ پاکستان کے باشعور عوام اب اس پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے کراچی کو تعصب کی آنکھ سے دیکھنے وا لوں کوسمجھناچاہیے کہ کراچی ہی نہیں بلکہ ملک بھرکے حق پرست عوام اپنے اتحاد سے اس شہر خصوصا ایم کیو ایم کو نشانہ بنانے والوں کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی کی لعنت پورے ملک کو آسیب کی طرح جکڑے ہوئے ہے لیکن سیاسی بیانات اور ٹی وی کے پروگراموں میں آکرایم کیو ایم پر تنقید کرنے والے حقائق کو سامنے رکھیں کراچی ملٹی کلچرل سٹی ہے اور اس شہر میں لاقانونیت کسی بھی مذہب ، فقہ یا کسی لسانی گروہ کے فائدہ میں نہیں اس شہر کے مسائل کا حل تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مل کر نکالنا ہوگا لیکن کسی خاص جماعت کو مورد الزام ٹھہرانا نہ اس شہر کے حق میں ہوگا اور نہ ملکی مفاد میں ہوگا لہٰذا تعصب کی عینک کو اتار کر شہر کراچی سے نہیں بلکہ پورے پاکستان کو اسلحہ سے پاک اور پورے ملک سے ٹارگٹ کلنگ فرقہ وارانہ فساد اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا جو اس شہر خصوصا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔ 
 
 

12/22/2024 11:12:24 AM