ایم کیوایم کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہر عابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، اسمعیل ستارہ نے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کا دورہ کیا، تاجروں ، انکی نمائندہ تنظیم کے ارکان اور دیگر متاثرین سے ملاقات کی۔
کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی جانب سے سانحہ گل پلازہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جوہر عابد ایڈوکیٹ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
علاوہ ازیں کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، انہیں پانی پلایا،قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا۔
مزید برآں کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے سول اسپتال کے برنس وارڈ جاکر جھلس کرزخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، الطاف بھائی کی جانب سے خیریت دریافت کی ، اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایااور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
اس موقع پر رنچھوڑ لائن، لیاری اور ڈیفنس کلفٹن کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔