Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گل پلازہ میں آگ لگنے اوراتنے بڑے سانحہ کی مکمل ذمہ دار پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، وہی اس پورے سانحے کی ذمہ دار ہے۔ میں سمجھتاہوں کہ اس سانحےکی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔


گل پلازہ میں آگ لگنے اوراتنے بڑے سانحہ کی مکمل ذمہ دار پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، وہی اس پورے سانحے کی ذمہ دار ہے۔ میں سمجھتاہوں کہ اس سانحےکی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
 Posted on: 1/20/2026

سانحہ گل پلازہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے جس میں درجنوں شہری جل کر شہید ہوگئے، اب بھی 80 سے زائد دکاندار اورعام شہری لاپتہ ہیں، پورا شاپنگ پلازہ جل کر خاک ہوگیااور ہزار سے زیادہ تاجر وں کی عمر بھر کی جمع پونجی جل کر تباہ ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت اب تک اس سوال کاجواب نہیں دے سکی ہےکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ گراؤنڈ فلورکی ایک دکان میں لگنے والی آگ چند منٹوں میں پورے پلازہ کے تمام فلورز کی تمام دکانوں میں بیک وقت پھیل جائے؟ کیسے منٹوں میں پوراپلازہ آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آیا؟ گل پلازہ کے دکاندار بھی اب کھل کرکہہ رہے ہیں اورایم کیوایم کی انویسٹی گیشن کمیٹی کی انکوائری سے بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے اوریہ آگ جس گینگ نےلگائی ہےاس کا نام RGP  یعنی  Ransom Gang of Peoples Party ہے۔   انکوائری کے مطابق اس گینگ کی جانب سے کراچی کے تمام دکانداروں، تاجروں، صنعتکاروں اوربلڈرز کے پاس بھتہ کی وصولی کےلئےفون آتے ہیں، ان سے کروڑوں روپےکابھتہ طلب کیاجاتاہے اور انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اتنی رقم فلاں فلاں جگہ پہنچادو۔بھتے کے یہ فون ملائیشیا، سنگاپوراور دیگر ممالک کے نمبروں سے آتے ہیں۔دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اگرپولیس، رینجرزیاکسی ایجنسی کواس کی اطلاع دی تھی توآپ کے کاروبار پر حملےکئے جائیں گے اورخود بھی جان سے جاؤ گے۔  اس گینگ کی سرپرستی کرنے والے پیپلزپارٹی کے وزراء اورارکان اسمبلی ہیں۔ اطلاع یہی ہیں کہ گل پلازہ کے تاجروں کوبھی بھتے کے فون موصول ہورہے تھے۔ اب اس کی تحقیقات کون کرے گا؟ پولیس انتظامیہ ان کے آگے بے بس ہیں اسی لئے تاجروں، صنعتکاروں، بلڈرز اورشہریوں کی شکایات پر کوئی عمل درآمد نہیں کیاجاتا۔ کراچی پاکستان کاسب سے بڑاشہرہے جووفاق اورصوبہ سندھ کوسب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے لیکن اس کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی برااورمتعصبانہ سلوک کیاجاتاہے۔ پیپلزپارٹی 50سال سے زائدعرصہ سے سندھ پر حکومت کررہی ہے لیکن اس نے کراچی کی ترقی اور شہریوں کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کے لئے کسی قدرتی آفت،حادثے یاگل پلازہ جیسے سانحے سے نمٹنے کے لئے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کاکوئی ادارہ نہیں بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ تین دن تک گل پلازہ کی آگ جلتی رہی لیکن وہ بجھائی نہیں جاسکی اورپوری مارکیٹ جل کرراکھ ہوگئی۔ اب تک وہاں سے لاشیں تک نہیں نکالی جاسکی ہیں اورلوگ اب تک اپنے پیاروں کے لئے مارے مارے پھررہے ہیں۔ایسے ایسے دردناک مناظر ہیں کہ جنہیں دیکھ کردل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ گل پلازہ میں آگ لگنے اوراتنے بڑے سانحہ کی مکمل ذمہ دار پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، وہی اس پورے سانحے کی ذمہ دار ہے۔ میں سمجھتاہوں کہ اس سانحےکی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ میں سانحہ گل پلازہ کےشہیدوں کے لواحقین سےدلی تعزیت کااظہارکرتاہوں اورتمام متاثرہ تاجروں اور شہریوں کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 380  ویں فکری نشست سے خطاب 19جنوری 2026ء  youtu.be/7KbxSVaF_NE?si


1/26/2026 12:11:12 PM