Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کا خون بہانے کا قبیح فعل بند کیاجائے، الطاف حسین


فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کا خون بہانے کا قبیح فعل بند کیاجائے، الطاف حسین
 Posted on: 11/10/2012
فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کا خون بہانے کا قبیح فعل بند کیاجائے، الطاف حسین
قتل کے مسلسل واقعات شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش ہیں
علمائے کرام اورذاکرین اپنے پیروکاروں کو پرامن رہنے اور صبروتحمل سے کام لینے کا درس دیں، الطاف حسین کی اپیل
عوام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں شیعہ وسنی علمائے کرام پر مبنی کمیٹیاں تشکیل دیں
شہرمیں قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے،گورنر سندھ کو ہدایت
کراچی میں شیعہ وسنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے طلباء اور افراد کے سفاکانہ قتل کے واقعات پراظہار مذمت 
لندن ۔۔۔10، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں شیعہ وسنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے طلباء اور افراد کے سفاکانہ قتل کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوران واقعات کو شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش قراردیا ہے ۔انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہا ن کا اجلاس طلب کریں اور شہر میں بلاامتیاز وتفریق شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ قتل کسی شیعہ کا ہو یا سنی کا ہو یہ انسان کا قتل ہے اور ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے لہٰذا فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کا خون بہانے کا قبیح فعل بند کیاجائے اور بے گناہوں کوخاک وخون میں نہلاکر عذاب الہٰی کودعوت نہ دی جائے ۔جو عناصر بے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلانے کے ہولناک راستے پرچل رہے ہیں انہیں اپنے گھناؤنے عمل پراللہ تعالیٰ سے معافی کا طلبگار ہونا چاہئے ۔جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر بالخصوص شیعہ وسنی علمائے کرام ،خطیب اورذاکرین سے انسانیت کے نام پر دردمندانہ اپیل کی وہ اپنے پیروکاروں اورطلباء کو پرامن رہنے ، صبروتحمل سے کام لینے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کا درس دیں اور ایک دوسرے سے مل جل کر شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کریں ۔انہوں نے علاقے کے مکینوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں شیعہ وسنی افراد پر مبنی کمیٹیاں تشکیل دیں اور ایک دوسرے کی حفاظت کا بندوبست کریں تاکہ شہر میں وہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کی جاسکے جو قیام پاکستان کے وقت قائم تھی ۔ جناب الطاف حسین نے کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے قتل کے واقعات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے گورنر ہاؤس فون کرکے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ہدایت دی کہ وہ فوری طورپر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے رابطہ کرکے شہر میں امن عامہ کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کریں اور شہرمیں امن وامان کی صورتحال بہتربنانے اور بے گناہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ سے اظہاریکجہتی کیلئے10نومبرکویومِِ ملالہ منانے کے اعلان کوخوش آئندقرار دیاہے،الطاف حسین
ملالہ نے جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کی اورانتہاء پسنددہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
عوام خصوصاًنوجوان طلبہ وطالبات ملالہ یوسف زئی ،کائنات اورشازیہ سے اظہاریکجہتی کیلئے شمعیں روشن کریں،الطاف حسین کی اپیل
یومِ ملالہ منانے کے اعلان پراپنی اورپوری پاکستانی قوم کی جانب سے اقوام متحدہ سے جناب الطا ف حسین کااظہارتشکر
لندن :۔۔۔10؍نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ سے اظہاریکجہتی کیلئے10نومبرکویومِِ ملالہ منانے کے اعلان کوخوش آئندقراردیاہے اور اسے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے مثبت اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ نہ صرف پوری پاکستانی قوم ہرقدم پرملالہ کے ساتھ ہے بلکہ پوری دنیاکے عوام بھی ملالہ کے ساتھ ہیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے یومِ ملالہ منانے کے اعلان پراپنی اورپوری پاکستانی قوم کی جانب سے اقوام متحدہ سے اظہارتشکرکیااورکہاکہ ملالہ یوسف زئی قوم کی وہ بہادربیٹی ہے جس نے جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کی اورانتہاء پسنددہشت گردوں کا ڈٹ کرنہ صرف مقابلہ کیابلکہ ملک وقوم کومضبوط ومتحدبھی کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام خصوصاًنوجوان طلبہ وطالبات سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے یومِ ملالہ کے موقع پرملالہ یوسف زئی ،کائنات اورشازیہ سے اظہاریکجہتی کیلئے10نومبرکویومِ ملالہ کے موقع پرشمعیں روشن کریں۔انہوں نے ملالہ یوسف زئی،کائنات اورشازیہ کی صحت وسلامتی کیلئے دعا بھی کی۔

آج پوری قوم ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر حملے کیخلاف متحد ہے اور طالبان دہشت گردوں کی فرسودہ نظام کی کھل کر مخالفت کرر ہی ہے، محترمہ نسرین جلیل 
جناب الطا ف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نیملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنا ت پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی سب سے پہلے مذمت کی
ملالہ یوسف زئی کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا
اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ سے اظہاریکجہتی کیلئے10نومبرکویومِِ ملالہ منانے کے موقع پرایم کیوایم کے زیر اہتمام ہفتے کی شب
جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیر وعزیز آباد پراظہارِیکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور ملالہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
کراچی ۔۔۔10نومبر2012ء 
اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ سے اظہاریکجہتی کیلئے10نومبرکویومِِ ملالہ منانے کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کی شب ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیر وعزیز آباد پر بھرپوراظہارِیکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور ملالہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز انیس قائم خانی، محترمہ نسرین جلیل، ڈاکٹر نصرت و اراکین رابطہ کمیٹی شعیب احمد بخاری، کنور خالد یونس ، واسع جلیل ، سیف یار خان ، توصیف خانزادہ ، سلیم تاجک ، نیک محمد ، گلفرار خان خٹک ،اشفاق منگی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام ماؤں،بہنوں، بزرگوں اورنوجوان طلبہ و طالبات کے علاوہ معصوم بچوں اوربچیوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورملالہ یوسف زئی کوان کی جرات وبہادری پرزبردست خراج تحسین پیش کیا،ان کی صحت وتندرستی اور سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت ملالہ یوسف زئی سے اظہارِ یکجہتی کیلئے دنیا بھر کی طرح آ ج ملالہ کا عالمی دن بنایا جارہاہے ۔ جس کا مقصد طالبان دہشت گردوں کو پیغام دیناہے کہ آج پوری قوم ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر حملے کیخلاف متحد ہے اوراپنے عزم سے طالبان دہشت گردوں کی فرسودہ نظام کی کھل کر مخالفت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنا ت پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی سب سے پہلے مذمت کی اور واقعہ کو قوم کی بیٹی پر حملہ قر اردیا۔ انہوں نے ملالہ یوسف زئی کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر نصرت ، محترمہ نسرین جلیل ، اراکین رابطہ کمیٹی ،ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران و کارکنان سمیت ایم کیوایم مختلف شعبہ جات کے ارکان نے شمعیں روشن کیں اور ملالہ کی جرات و بہادری پرا نہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ایم کیوایم نے محرم الحرام کے احترام میں 14، نومبر کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم مؤخر کردیا 
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ
قائد تحریک الطاف حسین نے ریفرنڈم مؤخر کرنے کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
ایم کیوایم کی جانب سے عوامی ریفرنڈم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
کراچی:۔۔۔10، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ نے محرم الحرام کے احترام میں 14، نومبر کو ملک بھر میں ہونے والا عوامی ریفرنڈم مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ریفرنڈم مؤخر کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا جس کی قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بھی توثیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے تحت 14،نومبر کو ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم منعقد کیا جانا تھا جمعہ کے روز رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ حسب روایت محرم کے آغاز سے قبل ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور دیگر ذمہ داران کی مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ، ذاکرین اور مشائخ عظام سے ملاقاتوں اوردیگرمصروفیات کا سلسلہ جاری رہتا ہے لہٰذارابطہ کمیٹی کے ارکان نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پرمحرم الحرام کے احترام میں14،نومبر2012ء کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عوامی ریفرنڈم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مقامی اخبار کے فوٹو گر افر اطہر خان کے والد محمدنثار خان کے انتقال پرواسع جلیل کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔10نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے مقامی اخبار کے فوٹو گر افر اطہر خان کے والد محمدنثارخان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیا ن میں انہوں نے مرحوم کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے (آمین)
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت 
کراچی :۔۔۔۔ 10نومبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر کے سیکٹر انچارج فرحان شبیر کے والد زبیر احمد ،لانڈھی سیکٹر یونٹ 83کے کارکن محمد سعید کے والد محمد عمر ، محمود آباد سیکٹر یوسی 2کے کارکن محمد فاروق کے والد مہر الدین ،یاقت آباد سیکٹر یونٹ 164کے کارکن محمد عتیق صدیقی کے بھتیجے محمد فرحان اورا یم کیوایم کے ایم او سی کے سیکٹر یونٹ بھٹ آئی لینڈ کے عمران بھٹی کے والد ابراہم بھٹی کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
ایم کیوایم لائز ایریا سیکٹرکے کارکن محمد بشیر کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس 
لندن:۔ ۔۔۔۔10نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 53کے بزرگ کارکن محمد بشیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے (آمین)۔ 

ملک کے بہتر مستقبل کیلئے ملک کے نوجوان قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ء ہو
پاکستان دہشت گردی و مذہبی انتہاء پسندی سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے اور انکے خاتمے کیلئے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے 
محمد شریف زونل انچارج متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون سیکٹر ۔بی میں نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب 
حیدرآباد:۔۔۔10 نومبر2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے اور دنیا بھر میں پاکستان اور اسلام کو بد نام کرنے والے طالبان سے نجات دلوانے میں کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے APMSO سیکٹر بی میں نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکن زونل کمیٹی مبین احمد، APMSO حیدرآباد کے سیکٹر آرگنائزر علی رضا وکیل ، سیکٹرویونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے مذید کہا کہ آج پاکستان کو دہشت گردی و مذہبی انتہاء پسندی سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے اور انکے خاتمے کیلئے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان طبقہ ہی ملک کے بہتر مستقبل کا ضامن ہوتا ہے اور موجودہ حالات میں اس طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک سے مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی انتہا پسندی کے خلاف اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے ملک کے نوجوان ،بزرگ،تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادقائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ء ہو ں اور ملک کو ترقی اور روشن خیالی کی جانب گامزن کرنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔انہو ں نے مزید کہا کہ معاشرے کی تشکیل میں ہمارے نوجوانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی جیسا ہے نوجوان طلبہ و طالبات ہمارے ملک و قوم کا مستقبل ہیں ان کے روشن مستقبل کیلئے ہمیں پاکستان سے دہشت گردی و مذہبی انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگااور ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے کے مطابق سیکولر ،ڈیموکریٹک ،لبرل اور روشن خیال پاکستان بنانا ہوگا۔ اجلاس سے APMSO حیدرآبادکے سیکٹر آرکنائزر علی رضاوکیل نے بھی خطاب کیا۔ 

حق پرستی کی تحریک ایم کیوایم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک بقاء وسلامتی کیلئے کوشاں ہے
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون شعبہ خواتین کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ سیکٹر ایچ میں ہونے والے خواتین کے اجلاس سے خطاب
حیدرآباد:۔۔۔10نومبر2012 ء 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون شعبہ خواتین کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے وہ واحد لیڈرجو ملک کو خطرات سے نکالنے اور مضبوط و مستحکم پاکستان بنانے کیلئے عملی طور پرجدوجہد کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر ایچ میں ہونے والے خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حق پرستی کی تحریک ایم کیوایم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک بقاء وسلامتی کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھرکی خواتین کی طالبان کی خود ساختہ شہریت کے خلاف ایم کیوایم کے ہر اقدام میں انکے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مذہبی انتہاپسندی اور خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایک چٹان ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کو مذہبی انتہا پسندی سے محفوظ رکھنے کیلئے اورملک کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کے مطابق سیکولر ، ڈیموکریٹک ، لبرل اور روشن خیال اور ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں ۔اجلاس سے دیگر شعبہ خواتین کی ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔

ہمارے ملک و قوم کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ ہو 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد لیبرڈویژن کے انچارج جاوید خان 
لطیف آباد میں ہونے والے لیبر ڈویژن حیدرآباد کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
حیدرآباد :۔۔۔10نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد لیبرڈویژن کے انچارج جاوید خان نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی بے مثال قیاد ت ہی پاکستان کو تمام مسائل سے نجات لاسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف آباد میں ہونے والے لیبر ڈویژن حیدرآباد کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں حیدرآباد لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارجز واراکین کمیٹی سمیت مختلف اداروں کے ذمہ داران وکارکنان نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ایک ایسی سوچ اور فکر کو جنم دیا جس نے ملک کے تمام مظلوم و محکوم عوام کو ایک ایسی راہ پرگامزن کردیا جو ترقی اور خوشحالی کی جانب جاتی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک کے دشمن طالبان کی شکل میں ہماری ترقی کی راہ میں روکاوٹ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک و قوم کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ ہو اور متحدہ قومی موومنٹ نے ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہدکررہی ہے اور اس عظیم جدوجہد میں محنت کشن بھر پور حصہ لئے اور اپنے اتحاد سے ملک اور اسلام دشمن عناصر طالبان کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژ ن کا قیام کا مقصد مزدور طبقے کو اس کے جائز حقوق کی فراہمی ہے تاکہ مزدور طبقہ کی زندگیوں میں بھی خوشحالی نمودار ہوسکے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنے اتحاد کو اور مذید مستحکم بنائے ۔

ایم کیو ایم پاکستانی قوم کو مذہبی دہشت گرد وں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دے گی فرید احمد خان 
ملالہ یوسف ڈے کے حوالے منعقد ہونے والی تقریب سے اظہارِ خیال
میرپورخاص :۔۔۔10نومبر2012ء
ایم کیو ایم میر پور خاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستانی قوم کو مذہبی دہشت گرد وں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دے گی ۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے ملالہ یوسف ڈے کے حوالے منعقد ہونے والی تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملالہ یوسف زئی کی جلد ازجلد صحت یابی کے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ملالہ یوسف زئی کو جلد ازجلد صحت کاملہ عطافرمائے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معصوم ملالہ یوسف زئی پر بہیمانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں سخت ترین سزا دی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے بانی وقائدتحریک جناب الطاف حُسین کی بصیرت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے پہلے ہی سے ان مذہبی دہشت گردوں کے اصل چہروں کو بے نقاب کردیا تھا اور اب انکے مجرمانہ اور ظالمانہ عمل سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ مذہبی دہشت گردنہ صرف اسلام کے نام پر دھبہ ہیں بلکہ وطن عزیز کی ترقی اور استحکام کے دشمن ہیں اور ہمیں ان لوگوں کو پہچاننا ہوگا جو محض اقتدار کے لالچ میں ان مذہبی دہشت گردوں کو سپورٹ فراہم کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کی جانب سے عوامی ریفرنڈم کے انعقاد سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایم کیوایم ملک سے مذہبی دہشت گردی کے خاتمہ ک لیے عام آدمی کوبھی موثر کردار ادا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے ۔اور اب ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس عوامی ریفرنڈم میں بھرپور شرکت کریں اور اپنا ووٹ قائد اعظم کے پاکستان کے حق میں دے کر سوات کی شہزادی ملالہ یوسف کے مشن ومقصد کو آگے بڑھائیں

دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے نو جوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو تے ہیں
قائد اعظم کا پا کستان یا طالبا ن کا پا کستان ریفرنڈم ایک جمہوری عمل ہے اور عمل سے دنیا بھر میں پاکستانی قو م کی ترجما نی ہو گی۔ ایم کیو ایم سکھر زون 
سکھر: ۔۔۔10نومبر2012ء
طلبہ کو ذہنی اور جسما نی طور پر مضبو ط ہو نا چا ہیے تا کہ ملک پر آنے وا لی ہر مصیبت کا خندہ پیشانی اور با زور قلم مقا بلا کر سکیں اور و ہی ملک تر قی کر تے ہیں جن کے نو جوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو تے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے جو ائنٹ زونل انچا رج شہزا دہ گلفام ،زونل ممبر آصف انصاری ،دیو ان چند چا ؤ لہ او ر اے پی ایم ایس او کے انچا رج عرفان ملک واراکین کمیٹی 14نو مبر کو ہو نے والے عو امی ریفر نڈم کے سلسلے میں گو رئمنٹ اسلا میہ سا ئنس کا لج سکھر کے پر نسپل مشتاق انصا ری او ر اسلا میہ کا لج کے طا لب علمو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ قا ئد تحریک محتر م جنا ب الطاف حسین بھائی نے عو امی ریفر نڈم کا اعلا ن کر کے ملکی عوام کو در ست سمت کی جا نب گا مزن کر دیا ہے اور ملک کے عو ام 14نو مبر کو ثا بت کر دیں گے کہ اب وہ ملک کو ایک تعلیم یا فتہ اور خو شحال پا کستان دیکھنا چا ہتے ہیں اور قا ئد تحریک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی نے ملک میں ریفرنڈم کے ذریعے را ئے طلب کی ہے کہ پا کستانی قو م کیا چا ہتی ہے قائد اعظم کا پا کستان یا طالبا ن کا پا کستان ریفرنڈم ایک جمہوری عمل ہے اور عمل سے دنیا بھر میں پاکستانی قو م کی ترجما نی ہو گی انہو ں نے مز ید کہا کہ قا ئد اعظم کے پا کستان کے تحفظ اور تر قی کیلئے قا ئد تحریک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی جد و جہد میں مصروف عمل ہے اورپا کستا ن طا لبا ن کا نہیں بلکہ قا ئد اعظم کا ہے ایم کیو ایم کی جا نب سے ہو نے والے عوامی ریفر نڈم میں پا کستانی عوام یہ با ت ثا بت کر یگی ۔

12/22/2024 11:40:37 AM