ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں پیپلزپارٹی کے وفدکی شرکت
متحدہ قومی موومنٹ پرمشکل وقت آگیاہے تواپنے بھائیوں کے ساتھ قائدتحریک جناب الطا ف حسین یکجہتی کے لئے یہاں دھرنے میں شامل ہیں
آصف علی زرداری نے الطاف حسین سے اظہاریکجہتی اوراظہارہمدردی کرتے ہوئے سب سے پہلےجناب الطاف حسین کے حق میں بیان دیا،ڈاکٹرسکندرمیندھرو
کراچی:۔۔۔)
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین سے اظہارِ یکجہتی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء صوبائی وزیرقانون ڈاکٹر سکندرمیندھرو،سینیٹروقارمہدی اورراشدربانی پرمشتمل تین رکنی وفدنے ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی ۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے وفدکی آمدکاخیرمقدم کیااوران کاشکریہ اداکیا۔متحدہ قومی موومنٹ کے دوستوں سے ہم اس وقت جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پرمشکل وقت آگیاہے تواپنے بھائیوں کے ساتھ قائدتحریک جناب الطا ف حسین یکجہتی کے لئے یہاں دھرنے میں شامل ہیں ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی اوراظہارہمدردی کرتے ہوئے سب سے پہلے جناب الطاف حسین کے حق میں بیان دیا۔انہوں نے کہاکہ جس قائدکے لاکھوں کروڑوں چاہنے والے ہوں تووہ گھروں میں کس طرح بیٹھ سکتے ہیں ہم ان کی تکلیف کوسمجھتے ہیں اورآج جو تکلیف آپ کو ہے ہم بھی اسی تکلیف کے ساتھ آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم فورم پرآوازاٹھائیں گے وفاقی حکومت کوچاہئے کہ وہ اس سلسلے میں اپنااثرورسوخ استعمال کرے جوکچھ بھی ہووہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوکوئی غیرقانونی قدم نہ اٹھایاجائے جس سے لاکھوں کروڑوں عوام کی دل آزاری ہو۔وفدکے شرکاء پاکستان پیپلزپارٹی اورسندھ کے عوام کی جانب سے جناب الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے دھرنے میں شریک رہے ۔