Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماورائے عدالت ہلاکتوں نے قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا ہے ۔ ایم کیو ایم امریکہ


ماورائے عدالت ہلاکتوں نے قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا ہے ۔ ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 5/3/2014 1
ماورائے عدالت ہلاکتوں نے قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا ہے ۔ ایم کیو ایم امریکہ
کارکنان کے قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں
شکاگو : 05-03-2014
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے ایم کیو ایم کے چار کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے مہاجروں کی جاری نسل کشی کا ایک اور انتہائی سنگین اور دردناک واقعہ قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں نے پوری پاکستانی قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکنان پر انسانیت سوز تشدد اور ہلاکتوں پر عدلیہ سمیت پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس نے کراچی کے عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آخر اس شہر سے سوتیلے پن کا سلوک روا رکھتے ہوئے یہاں وحشت اور بربریت کیوں مسلط کی جارہی ہے؟ کیا مہاجر آج بھی پاکستان بنانے سے ملک بچانے تک کی لازوال قربانیوں کے باوجود فرزندان زمین نہیں؟ ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام پر ظلم اور بربریت مسلط کرنے والے یہ مت بھولیں کہ کراچی کے عوام کمزور اور بزدل نہیں بلکہ صرف قائد تحریک الطاف حسین کی امن کی اپیلوں اور پاکستان سے بے لوث محبت نے انہیں صبر، برداشت اور عدم تشدد کے راستے پر گامزن کیا ہوا ہے۔ ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی نے پاکستان کے محب وطن عوام سے اپیل کی کہ وہ دکھ اور آزمائیش کی اس کٹھن گھڑی میں کراچی کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم اور محروم عوام کا اتحاد ہی سرکاری سرپرستی میں جاری اس ظلم اور تشدد کو شکست دے سکتا ہے۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ایم کیو ایم کے کارکنان کی ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ کراچی میں پائے جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ آخر میں ایم کیو ایم امریکہ کے مرکزی ذمہ داران نے ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعاکی ۔

9/29/2024 2:16:32 AM