چلو چلو ۔۔۔یکجہتی ریلی میں چلو
مورخہ23 فروی 2014ء بروزاتوار بوقت سہ پہر3بجے
بمقام شاہراہ قائدین کراچی۔۔۔ نزد نورانی کباب ہاؤس
مسلح افواج زندہ باد۔۔۔پاکستانی عوام زندہ باد
طالبان مردہ باد۔۔۔ طالبان کے حامی مردہ باد
اہل پاکستان آئیے پاکستان کواسکے دشمنوں سے بچانے کیلئے یکجہتی اوراتحادکامظاہرہ کیجئے۔۔۔پاکستان کومسلح دہشت گردسفاک طالبان سے نجات دلائیے ۔۔۔ مزارات، مساجد، امام بارگاہوں،گرجاگھروں،مندروں اوردیگرمذاہب کی عبادتگاہوں پر حملے کرنے والے طالبان سے نجات دلائیے۔۔۔طالبان دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کاساتھ دیجئے ۔۔۔مسلح افواج،رینجرزاورسیکورٹی فورسز سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقدہونے والی یکجہتی ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیے۔
آئیے سول سوسائٹی اپنافرض اداکیجئے۔۔۔این جی اوزآپ بھی آئیے اوراپنافرض پوراکیجئے۔۔۔صرف زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عمل کرکے دکھائیے۔۔۔آئیے مسلح افواج، رینجرز،ایف سی، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے یکجہتی کااظہارکیجئے جوانسانیت دشمن طالبان دہشت گردوں کے خلاف نبردآزماہیں۔۔۔یہ وقت گھرمیں بیٹھنے کانہیں بلکہ اب میدان عمل میں آنے کاوقت ہے ۔۔۔اپنے تھوڑے آرام کی قربانی دے دیجئے۔۔۔آئیے یکجہتی ریلی میں شریک ہوں۔۔۔
طلبہ طالبات !۔۔۔ آپ اپنی تعلیم میں سے تھوڑاسا وقت کھیل کود کے لئے نکالتے ہیں۔۔۔یہ قوم کی بقاء سلامتی کامسئلہ ہے ۔۔۔آپ بھی اپنافرض ادا کیجیے ۔۔۔سوچئے کہ کیا آپ کو پاکستان میں ان سفاک طالبان کی حکمرانی چاہیے جوہمارے فوجیوں کی گردنیں کاٹیں۔۔۔شہریوں کی گردنیں کاٹیں۔۔۔عورتوں کوسرعام کوڑے لگائیں۔۔۔انکے گلے کاٹیں۔۔۔جوعورتوں کوگاڑیاں چلانے پر انہیں قتل کرنے کی دھمکی دیں۔۔۔جو آج پورے ملک میں بندوق اوردہشت گردی کے زورپرہرمکتبہ فکراورہرمسلک کے لوگوں کی آزادیاں چھین لیں۔۔۔ کیاآپ پاکستان میں ان سفاک عناصر کاظالمانہ نظام اور جبروتسلط چاہتے ہیں ؟۔۔۔یاپھرمتعدل مزاج ، امن پسند اورروشن خیال لوگوں کی حکمرانی چاہتے ہیں؟۔۔۔وقت ضائع مت کیجئے ۔۔۔ آئیے ۔۔۔آگے بڑھیے ۔۔۔یہ وقت سوچنے کانہیں عمل کرنے کاہے ۔۔۔وقت تیزی سے گزرتاجارہاہے اورطالبان تیزی سے پاکستان پر اپنا قبضہ جماتے جارہے ہیں ۔۔۔اپنے قبضہ کارقبہ بڑھاتے جارہے ہیں ۔۔۔پاکستان کوکون بچائے گا؟ ۔۔۔ کیا صرف فوج۔۔۔؟ دنیامیں کوئی بھی فوج اکیلے دہشت گردوں کامقابلہ نہیں کرسکتی۔۔۔اسے وطن عزیزکے دفاع کیلئے سچے محب وطن لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔ان کی اخلاقی اورعملی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔ اگر آپ عملی مددکرنے سے قاصرہیں توکم ازکم مسلح ا فواج کی حمایت میں آوازاٹھاکرفوج کی اخلاقی مددکریں۔
خواتین انجمنو ! ۔۔۔آپ خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہو۔۔۔ طالبان خواتین پرسفاکانہ مظالم ڈھارہے ہیں۔۔۔ کوہستان کی جن خواتین نے شادی میں خوشی کے گیت گائے سفاک طالبان نے ان خواتین کوبیدردی سے قتل کردیا۔۔۔ کیا آپ طالبان کا ایسانظام چاہتی ہیں کہ جہاں خوشی کے گیت گانے پر معصوم خواتین کوبیدردی سے قتل کردیا جائے ۔۔۔؟آؤ میدان عمل میں آؤ
انسانی حقوق کی انجمنو ! ۔۔۔قیدیوں کی گردنیں اڑانا۔۔۔ان کی سربریدہ لاشوں کوسڑکوں پر گھسیٹنا۔۔۔ان کی بے حرمتی کرناکس مذہب اورشریعت میں لکھا ہے ۔۔۔؟کیا یہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی نہیں۔۔۔؟پھرانسانی حقوق کی تنظیمیں اس بربریت پر کیوں خاموش ہیں۔۔۔؟ ماضی کوچھوڑیئے اور جتنا آپ خاموش رہے اس پرمٹی ڈالئے۔۔۔آئیے خاموشی کاقفل توڑ ڈالئے۔۔۔ نئے جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھئے ۔۔۔طالبان کی سفاکیت اوربربریت کے خلاف آواز اٹھائیے ۔۔۔ دہشت گردوں سے نبرد آزما مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے اس یکجہتی ریلی میں شریک ہوکر اپنا حق اداکریں۔۔۔
اے علماء ومشائخ !۔۔۔ طالبان دہشت گرد اسلام اورشریعت کانام لیکرفوجیوں اورمعصوم شہریوں کی گردنیں اڑارہے ہیں اورلاشوں کی بے حرمتی کررہے ہیں۔۔۔اپنی سفاکانہ دہشت گردی کے ذریعے اسلام کاچہرہ مسخ کررہے ہیں۔۔۔آئیے ۔۔۔اسلام کوان دہشت گردوں سے بچانے کے لئے آگے آئیے۔۔۔
اے صحافی بھائیو !۔۔۔ طالبان دہشت گرد آپ کوبھی دہشت گرد ی کانشانہ بنارہے ہیں۔۔۔آپ کے ہم پیشہ بھائیوں کوقتل کررہے ہیں۔۔۔آپ کے ٹی وی چینلزاوراخبارات کے دفاترپر حملے کررہے ہیں۔۔۔حق اورسچ بیان کرنے والے صحافیوں ، قلمکاروں اوراینکرزکوقتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔۔۔آپ بھی اس دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کااظہارکیجئے اورسب کی آوازمیں آوازملائیے۔۔۔یہ وقت ڈرنے اوردبنے کانہیں بلکہ ڈٹ جانے کاہے۔آئیے عملی طورپریکجہتی ریلی میں شرکت کیجئے۔
اے پاکستان کادرد رکھنے والے۔۔۔ اورپاکستان کی سلامتی عزیز رکھنے والے محب وطن پاکستانیو!۔۔۔پاکستان کودہشت گردی کے عفریت سے بچانے کیلئے۔۔۔ملک کوطالبانائزیشن کی لعنت سے نجات دلانے اورملک کوآگ اورخون میں نہلانے والے سفاک دہشت گردوں سے برسرپیکار مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کی اس ریلی میں بھرپورطریقے سے شرکت کریں ۔۔۔پاک مسلح افواج سے یکجہتی کامظاہرہ کریں۔۔۔حب الوطنی کاثبوت دیں۔۔۔ اور دنیا کوبتادیں کہ دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج، رینجرز،ایف سی، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے سب ایک صفحہ پر ہیں ۔۔۔پاکستان زندہ باد۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ