بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی کتاب '' مسئلہ بلوچستان ۔ تاریخ کے آئینے میں '' پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی جاری کردی گئی
لندن…5 مارچ 2025ئ
بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی کتاب '' مسئلہ بلوچستان ۔ تاریخ کے آئینے میں '' اب پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی جاری کردی گئی ہے ۔ جناب الطاف حسین کی اس کتاب کی رونمائی 22 فروری 2025ء کولندن میں ایک تقریب میں کی گئی تھی جس کے مہمان خصوصی خان آف قلات میرسلیمان داؤد جان احمد زئی تھے۔
بلوچستان کی صورتحال پر جناب الطاف حسین کے لیکچرزپر مبنی یہ کتاب 202صفحات پر مشتمل ہے اوراس کے پانچ باب ہیں ۔ باب نمبر ایک کاعنوان ''بلوچستان: آزاد ریاست سے جبری الحاق تک '' ہے جس میں ریاست قلات کی تاریخ اوربلوچستان کے پاکستان سے الحاق کاپس منظراوراس حوالے سے پیش آنے والے حالات وواقعات بیان کئے گئے ہیں۔ باب نمبر 2 کا عنوان '' جبری الحاق اورمسلح جدوجہد کاآغاز '' ہے جس میں 1948ء میں بلوچستان کے پاکستان سے الحاق کے خلاف بلوچوں کی جانب سے شروع کی گئی مسلح جدوجہد کی تاریخ اوراس میں بلوچ اکابرین کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ باب نمبر 3 کا عنوان'' آج کا بلوچستان '' اورباب نمبر 4 کا عنوان '' غدارکون '' ہے جس میں بلوچستان کے موجودہ حالات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ باب نمبر 5 کا عنوان ''بلوچ حقوق کی جدوجہد اورایم کیوایم '' ہے جس میں بلوچستان کے حوالے سے ایم کیوایم کے اصولی مؤقف اوربلوچوں کے حقوق کے لئے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے کردار اورعملی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
کتاب کا ٹائٹل ایک بلوچ طالبعلم حیات مرزا بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کی تصویرپر مبنی ہے۔ حیات بلوچ کو بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ کے شہر تربت میں13 اگست 2020ء کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لینے کے بعد والدین کے سامنے گولیاں مارکرشہید کردیاتھا جب وہ اپنے والدین کے ساتھ کھیت پر کام کررہاتھا۔ حیات بلوچ کراچی یونیورسٹی کا طالبعلم تھا۔ وہ اگست 2020ء میں کوروناوائرس کی وبا کے باعث کراچی یونیورسٹی بند ہونے پر بلوچستان کے علاقے تربت میں واقع اپنے گھرگیاہوا تھا۔حیات بلوچ کے ماورائے عدالت قتل واقعہ پر ملک گیراحتجاج ہواتھا۔ کتاب میں بلوچستان کے مختلف تاریخی نقشوں، اہم دستاویزات اورتصاویر کی مددسے مسئلہ بلوچستان کی تاریخ کواجاگرکیاگیاہے۔
ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات نے عوام کواس کتاب تک باآسانی ترسیل کے لئے کتاب کوپی ڈی ایف فارمیٹ میں جاری کردیاہے۔ شعبہ اطلاعات نے عوام سے کہاہے کہ اگرکسی کوبھی یہ کتاب درکار ہوتووہ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے واٹس اپ نمبر 0044-7908 510556 ، فون نمبر 0044-2089527300 یا ای میل ایڈریس [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں۔