ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن علی تراوش کی تائی امی محترمہ نسیم فاطمہ کے
انتقال پرایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن … 5 مارچ 2025ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن علی تراوش کی تائی امی محترمہ نسیم فاطمہ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں ا ورتحریک کے تمام ساتھی علی تراوش اوران کی تائی امی کے تمام سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ نسیم فاطمہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
٭٭٭٭٭