Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہرمیں صفائی ستھرائی مہم کے آغازکے سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سربراہی میں منتخب حق پرست نمائندوں کااجلاس


شہرمیں صفائی ستھرائی مہم کے آغازکے سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سربراہی میں منتخب حق پرست نمائندوں کااجلاس
 Posted on: 3/2/2016 1
شہرمیں صفائی ستھرائی مہم کے آغازکے سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سربراہی میں منتخب حق پرست نمائندوں کااجلاس 
اجلاس میں ایم کیوایم کی جانب سے ایک ہفتے کے اندراندر صفائی ستھرائی مہم شروع کرنے پر زور دیا گیا
ایم کیوایم کے تحت صفائی مہم کی نگرانی کے لئے کراچی کے چھ اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
شہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج کی ناقص صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا
ایم کیوایم تمام ترنامناسب حالات کے باوجودماضی کی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے صفائی مہم کاآغازکرنے جارہی ہے 
شہر قائد کی ترقی وخوشحالی اولین مقصد،ایم کیوایم کراچی کوصاف ستھرابنائیگی،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
اجلاس میں اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اوریوسی ناظمین ،نائب ناظمین ، کونسلروں اورایم کیوایم کے ذمہ داران کی شرکت
کراچی ۔۔۔ 02؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام شہرمیں صفائی ستھرائی مہم کے آغازکے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کی سربراہی میں منتخب حق پرست نمائندوں کااہم اجلاس لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبادمیں منعقدہوا۔جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اوریوسی ناظمین ،نائب ناظمین، کونسلروں اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستاراور ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشانے کی اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ،کمال ملک،محمدحسین،عادل خان،زاہدمنصوری،محترمہ ریحانہ نسرین ، نامزد نائب میئر ارشد وہرہ اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین بھی موجودتھے۔ اجلاس میں شہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج کی ناقص صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیاگیااورایم کیوایم کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر صفائی ستھرائی مہم شروع کرنے پر زور دیاگیا۔قبل ازیں ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے کراچی کے چھ اضلاع میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں جوصفائی ستھرائی مہم کی نگرانی کریگی۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاکہ صفائی ستھرائی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ایم کیوایم ماضی کی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے ہفتہ صفائی کاآغازکرنے جارہی ہے اور تمام ترنامناسب حالات اور فنڈز کی کمی اور عدم دستیابی کے باوجوداپنے وسائل کوبرئے کارلاتے ہوئے کراچی شہرکوصاف ستھرابنائیگی جس کے بعداس مہم کا دائرہ حیدر آباد اورمیر پورخاص تک پھیلا دیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی مہم کے آغازکے سلسلے میں حق پرست نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں حق پرست عوام،برادریوں،انجمنوں، تاجروں،فلیٹ یونین اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کرینگے۔ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے تمام منتخب نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی اپنی تیاریاں مکمل کرلیں اوراپنے رابطوں کومضبوط بنائیں تمام منتخب نمائندوں کواس میں بھرپورمحنت ولگن کے ساتھ مل کر کام کرناہے اور حقیقی معنوں میں ثابت کرنا ہے کہ وہ کراچی کے نمائندے ہیں ساتھ ہی انہوں نے شہر قائد کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا بنانے اور موضی امراض سے بچاؤ کے لئے حق پرست نمائندوں کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کچھ نہیں چاہئے ہم صرف اورصرف اختیارمانگ رہے ہیں اور اختیارکے حصول کے لئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نہ ملنے کی صورت میں تاریخی دھرنادینگے جو حقوق ملنے تک جاری رہیگا۔ اجلاس سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہدپاشانے بھی مختصراًخطاب کیا۔

7/19/2024 10:24:36 PM