میں نے سال 2025ء کے آغاز میں نئے سال کے بارے میں جن خیالات کااظہار کیا تھا وہ چیزیں سامنے آئیں اوراس سال میں بہت کچھ ہواہے اورمیں کہہ رہا ہوں کہ مستقبل قریب میں بھی بہت کچھ ہونے والا ہے۔میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھی یہ کہناچاہتا ہوں کہ مستقبل قریب میں ایسے حالات ہوں گےکہ عمران خان کے لئے بھی راستے کھل سکتے ہیں اوروہ بھی جیل سے باہر ہوں گے۔
ملک کے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ لہٰذا میں اوورسیزمیں موجود کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ مستقبل میں پاکستان جانے کےلئے تیار ہوجائیں۔ اسی طرح پاکستان میں موجود تحریک کےکارکنوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی اس بات کے لئے تیاررہیں کہ جب انہیں مرکزکی جانب سے یہ کہا جائے کہ وہ آئین وقانون کے تحت فلا ں فلاں دن، فلاں مقام پر جمع ہوجائیں تووہ جمع ہوسکیں۔اوورسیز یونٹوں میں موجود وہ کارکنان جن کے پاس وہاں کی شہریت یا ریزیڈینٹ پرمٹ ہے اوروہ خدشات کے باوجود پاکستان جانے کے لئے تیار ہیں تو وہ اس سلسلے میں اپنے نام رابطہ کمیٹی کو دیدیں۔
میں رابطہ کمیٹی کوبھی ہدایت کرتاہوں کہ وہ فوری طورپرجنرل ورکرزاجلاس کا انعقاد کریں تاکہ میں کارکنوں کو پاکستان کے موجودہ حالات، سیاسی کشمکش اوربین الاقوامی سطح پر تیزی سے آنےوالی تبدیلیوں سے آگاہ کروں اورتازہ ترین صورتحال کی روشنی میں مستقبل قریب میں جوخدشات ہیں اورمستقبل قریب میں ملک میں کیا ہوسکتا ہے اس بارے میں بات کرسکوں۔
ٹک ٹاک پر فکری نشست خطاب کے موقع پر اوورسیزیونٹوں میں مقیم کارکنوں نے اپنے قائد کی اپیل پر کسی بھی وقت پاکستان جانے کےلئے اپنی رضامندی کااظہار کیاجبکہ مختلف قومیتوں کے افراد نے بھی اپنی بھرپور حمایت کااظہارکیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب بھی ہمیں کہیں بھی جمع ہونے کے لئے کہیں گے ، ہم اس کے لئےحاظرہیں۔
اس موقع پرکراچی میں آباد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اورآپ ہی کووہ لیڈرمانتے ہیں جوعوام کی خدمت پریقین رکھتاہے اور مسائل کوحل کراسکتا ہے۔
مستقبل میں کیا ہونے والاہے، میں اس حوالے سے جنرل ورکرزاجلاس میں گفتگوکروں گا۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 356 ویں فکری نشست سے خطاب
2 دسمبر 2025