Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف والوں نے مجھ پربہتان لگاکر سُر چھیڑا ہے،اب انہیں پورا راگ سننا ہوگا


تحریک انصاف والوں نے مجھ پربہتان لگاکر سُر چھیڑا ہے،اب انہیں پورا راگ سننا ہوگا
 Posted on: 12/6/2025

تحریک انصاف والوں نے مجھ پربہتان لگاکر سُر چھیڑا ہے،اب انہیں پورا راگ سننا ہوگا --------------------------------------- گزشتہ ڈھائی برسوں سے میں PTI کی ایم کیوایم اور الطاف حسین دشمنی کو بالائے طاق رکھ کر تحریک انصاف اور عمران خان صاحب کی پرزور حمایت اور وکالت کرتا چلاآرہا ہوں۔ آج ملک کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری صاحب نے ڈیڑھ گھنٹے طویل پریس بریفنگ کی اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے،میں نے اسے غورسے سنا۔  میں نےتحریک انصاف کے رہنماؤں، ترجمانوں، پی ٹی آئی کے ہمدرد یوٹیوبرز اور وی لاگرز کا مؤقف بھی جاننے کی کوشش کی کہ وہ اس پریس کانفرنس کے جواب میں کیا دلائل دے رہے ہیں۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے رہنما  بیرسٹر شہزاد اکبر کاایک انٹرویودیکھاجووہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیاٹیم سے تعلق رکھنے والےایک یوٹیوبرکودے رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے اس یوٹیوبر نے بلاوجہ میرےمتعلق جو بات کہی وہ انتہائی افسوسناک تھی۔ میراخیال تھا کہ میں جس عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کی ڈھائی برسوں سے جس طرح سپورٹ کررہاہوں شاید اسے دیکھ کر پی ٹی آئی کے رہنما اور ان کے ارکان ایم کیوایم اورالطاف حسین سے اپنی مخاصمت کوخیرباد کہہ چکے ہوں گے لیکن کل پھرپی ٹی آئی کی سوشل میڈیاٹیم کے یوٹیوبر کی جانب سے مجھ پر بہتان لگاتےہوئے کہاگیاکہ”فوج کےدو ہی سب سےبڑےلےپالک ہیں الطاف حسین اور نواز شریف“۔ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھااس سے ثابت ہوتاہے کہ پی ٹی آئی والوں کے دلوں سے ایم کیوایم اورالطاف حسین کی مخالفت آج تک نہیں نکلی ہے۔ مجھے آج تک علم نہیں کہ پی ٹی آئی والے مجھ سے بغض اورعداوت کیوں کرتے ہیں۔   میں پاکستان کا واحد لیڈر ہوں جو سیلف میڈ ہے، مجھے لیڈری وراثت میں نہیں ملی اورنہ ہی الطاف حسین کاتعلق مراعات یافتہ طبقے سے ہے، الطاف حسین لوئر مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتاہے۔میں نے جامعہ کراچی میں طلباء تنظیم کی بنیاد رکھی پھر غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کیلئے ایم کیوایم قائم کرکے پورے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ، سردارانہ اوربے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کیلئے سیاسی فکروفلسفہ دینا شروع کیا۔  ان حقائق کے برعکس پہلے پیپلزپارٹی نے الزام لگانا شروع کیاکہ ایم کیوایم جنرل ضیاء الحق نے بنائی ہے۔پھر اس کے ساتھ تحریک انصاف اور ن لیگ والے بھی یہ بہتان لگانے لگے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب میں نے 11جون 1978ء کو آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن قائم کی تو میں جامعہ کراچی میں فارمیسی فیکلٹی کاطالبعلم تھا  ۔اس وقت ملک میں جنرل ضیاء الحق کا مارشل لا نافذ تھا۔میں نے 14، اگست1979ء کو قائد اعظم کے مزار کے سامنے بنگلہ دیش میں محصورپاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پرامن مظاہرہ کیاتومجھے کو گرفتارکیاگیا۔2، اکتوبر 1979ء کو جنرل ضیا کی سمری ملٹری کورٹ نے ہی مجھے 9 ماہ قیداور 5کوڑوں کی سزا سنائی۔ اس کے بعدبھی 1986ء اور1987ء میں بھی جب مجھے گرفتارکرسرکاری ٹارچرسیلوں میں مجھ پر تشددکیاگیاوہ جنرل ضیاء الحق کاہی دور تھا۔ یہ تفصیل بتانے کا مقصد یہ ہے کہ مجھ پر فوج کالے پالک ہونے کابہتان لگانا انتہائی شرمناک اورسراسربے بنیاد ہے۔مجھے سوائے عوام کے کسی کی سپورٹ حاصل نہیں رہی، میں نے کبھی اپنی ذات یا اپنے بہن بھائیوں کے مفاد کیلئے سیاست نہیں کی،میں نے صرف اورصرف پاکستان کے غریب ومظلوم عوام کے غصب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد کی جوکہ آج تک کررہاہوں اورآخری سانس تک کرتارہوں گا۔  میں نے کبھی عمران خان سے کوئی مخاصمت نہیں رکھی۔ 2013ء کے انتخابات کے دوران جب عمران خان اسٹیج سے گر کرزخمی ہوگئے تھے تو میں نے ایم کیوایم کی انتخابی مہم منسوخ کردی تھی، عمران خان کی جانب سے مجھ پر الزامات بھی لگائے گئے، عمران خان نے اسمبلی کے فلوراور جلسوں میں اپنی تقاریر میں مجھے ڈرون حملے میں قتل کرنے تک کی بات کی۔ لیکن جب عمران خان کی حکومت ختم کی گئی اورانہیں گرفتارکیاگیاتومیں نے پچھلی تمام باتوں کو بھلاکرعمران خان کی حمایت کی۔ میں نے ماضی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں میں یکجہتی کے لئے اپنے ساتھیوں تک کو بھیجا، پی ٹی آئی والوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کیاگیابلکہ میرے کارکنان کونشاندہی کرکے گرفتارتک کروایا۔ میں پھر بھی پی ٹی آئی کی حمایت کرتا رہا لیکن پی ٹی آئی والے مجھ پر بہتان تراشی کرکے میری حمایت کاصلہ دے رہے ہیں۔ میرے مثبت کرداروعمل پرپی ٹی آئی کے کسی رہنما نے نہیں کہاکہ الطاف حسین بغیرکسی لالچ کے عمران خان کی جس طرح حمایت کررہے ہیں اس طرح پاکستان کا کوئی بھی رہنما نہیں کررہا ہے اور نہ ہی انہوں نے میراکبھی شکریہ ادا کیا بلکہ ان کی جانب سے مجھے فوج کا لے پالک کہاجارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان اندازہ کریں کہ اس بہتان تراشی سے مجھے کتنا دلی صدمہ پہنچا ہوگا اور میرے جذبات کیا ہوں گے کہ میں عمران خان کی بہنوں کے ساتھ بدسلوکی کی کھل کرمذمت کرتارہا، ان کے کارکنوں پر ظلم وتشددکے خلاف آوازاٹھاتارہا لیکن مجھے اس کاجو صلہ دیا جارہا ہے اسے احسان فراموشی نہ کہاجائے تو پھرکیا کہاجائے گا؟ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کواس پر اعلانیہ معافی مانگنی چاہیے۔ تحریک انصا ف والوں نے سُر چھیڑا ہے تو اب انہیں پورا راگ سننا گا، میرے پاس ان کے بارے میں کہنے کے لئے بہت مواد ہے اورمیں پاکستان کے عوام کواصل حقائق سے آگاہ کروں گا کہ فوج کااصل لے پالک کون ہے اور انہی سیاست میں کون لایا۔ میں آج بھی یہی جدوجہد کررہاہوں کہ پاکستان میں امن وسکون ہو، مظلوم عوام کوان کے حقوق اورانصاف ملے اورمیں اپنی جدوجہد کرتارہوں گا۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر357ویں فکری نشست سے خطاب 5، دسمبر2025ء

12/9/2025 12:41:12 PM