Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں کارکنوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا


 ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں کارکنوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا
 Posted on: 12/3/2025

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں کارکنوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا
جنرل ورکرزاجلاس کل بروز جمعرات لندن وقت رات 11بجے ہوگا جناب الطاف حسین کارکنوں کوملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کریں گے لندن …3 دسمبر2025ئ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جنرل ورکرز اجلاس کل بروز جمعرات مورخہ 4 دسمبر2025ء کو لندن وقت رات 11بجے ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان اور اوورسیز یونٹوں کے کارکنان شرکت کریں گے۔ بانی وقائد جناب الطاف حسین کانفرنس کال کے ذریعے اجلاس سے اہم خطاب کریں گے، جناب الطاف حسین کارکنوں کوملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کریں گے اوراس حوالے سے کارکنوں کی رہنمائی کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اوورسیزیونٹوں اور پاکستان بھرکے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں ضرور شرکت کریں۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان کےتمام سیکٹروں اورزونوں کے کارکنوں سے خاص طور پر کہا ہے کہ چونکہ یہ اجلاس کل بروز جمعرات لندن وقت رات 11بجےہوگا اوراس وقت پاکستان میں جمعہ کی صبح کے 4 بج رہے ہوں گے لیکن چونکہ یہ اجلاس اہم نوعیت کاہے لہٰذا کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر اجلاس میں ضرورشرکت کریں تاکہ انہیں حالات سے مکمل آگاہی حاصل ہوسکے۔ ٭٭٭٭٭

12/3/2025 3:49:24 PM