Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کی کامیابی سازشی عناصر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، شبیر احمد قائم خانی رکن رابطہ کمیٹی


19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کی کامیابی سازشی عناصر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، شبیر احمد قائم خانی رکن رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/12/2015
19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کی کامیابی سازشی عناصر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، شبیر احمد قائم خانی رکن رابطہ کمیٹی
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی انقلابی سوچ و فکر نے غریب و مظلوم عوام کو بااختیار بنایا ہے، ظفر راجپوت رکن سندھ تنظیمی کمیٹی
19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حق پرستوں کی کامیابی حیدرآباد شہر کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامز ن کریگی،نوید شمسی
بلدیاتی انتخابات میں حق پرسست اُمیدواران کی کامیابی پیغام سحرِ نو ہوگی،دلاور قریشی ایڈوکیٹ
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حیدرآباد کے علاقے تلک چاڑی پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب
حیدرآباد۔۔َِ۔12 ،نومبر،2015 ء
حیدرآباد کے حق پرست عوام نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے نظریئے کی حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کو حقیقی معنوں میں تسلیم کیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حیدرآباد کے علاقے تلک چاڑی پر منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنر میٹنگ میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت، ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ سیکٹر ڈی کے ذمہ داران و کارکنان اور علاقے کے معززین و عوام کی کثیر تعداد موجودتھی ۔انہوں نے کہاکہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی فکر اور نظریئے نے سیاستدانوں کو تبدیلی کی بات کر نے پر مجبور کر دیا ہے اس سے قبل بیشتر لیڈر قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی باتوں کا مذاق اُڑایا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر نے ماضی میں بھی سازشیں کیں جنہیں حق پرست عوام نے اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیا اور انشااللہ19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کی کامیابی سازشی عناصر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ہی بلا مقابلہ حق پرست نمائندوں کا کامیاب ہونا حیدرآباد کے عوام کا قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مظلوم عوام قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں اور ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔کارنر میٹنگ سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی انقلابی سوچ و فکر نے غریب و مظلوم عوام کو بااختیار بنایا ہے اور انہوں نے ہی نے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں بھیج کر غریبوں کی حکمرانی کرنے کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبو ط اور عوام کو بااختیار صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم ہی بناسکتی ہے ۔کارنرمیٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد یہ حقیقت آشکار کرتی ہے کہ ان کی تحریک غریب و متوسط طبقے کے عوام کوان کے جائز حقوق دلانے کیلئے وجود میں آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حق پرستوں کی کامیابی حیدرآباد شہر کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامز ن کریگی ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں نامز دحق پرستُ امیدواران کو حیدرآباد کے حق پرست عوام نے بلا مقابلہ کامیاب بناکر قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے محبت کا حق ادا کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرسست اُمیدواران کی کامیابی پیغام سحرِ نوہوگی۔


4/17/2024 9:51:40 PM