Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے


 ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے
 Posted on: 6/10/2024

 ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے
 رینجرز اورپولیس نے مزید تین وفاپرست کارکنان عرفان خان، سیدایاز محمود اور 
بزرگ رکن عمرملک کو بھی گرفتارکرلیا
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
چیف جسٹس سپریم کورٹ وفاپرست کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی

لندن۔۔۔10، جون2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے مزید تین وفاپرست کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ چندروزسے کراچی میں حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکوں سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے وفاپرست کارکنان کے گھروں پر پولیس اوررینجرز کے غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز بھی پولیس اور رینجرز کے اہلکاروںنے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی چھاپے مارکرایم کیوایم اورنگی ٹاؤن یونٹ 126 کے وفاپرست کارکن عرفان خان ولد محمد شریف، اسکیم 33 کے وفاپرست کارکن سیدایاز محمود ولد سید خالد محمود اور لیاقت آبادکے بزرگ کارکن عمرملک کو گرفتارکرلیا۔ اس سے قبل ایم کیوایم کے چار وفاپرست کارکنان رضوان چاندنا، یونس شیرازی، محمد ریحان اورمحمد عرفان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور گزشتہ مزید تین وفاپرست کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان سیاسی سرگرمیاںنہیںبلکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف تھے ، وہ پریٹ آبادسانحہ کے متاثرین کی امداد کیلئے کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں نہ صرف متاثرہ خاندانوںکی خبرگیری ، زخمیوںکی عیادت ،انہیں علاج ومعالجے کی سہولت کے ساتھ کھانا اورٹھنڈا پانی بھی فراہم کرنے میں مصروف تھے لیکن پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیاں ایک آنکھ نہیں بھائی اور سندھ حکومت کی ایماء پر ان وفاپرست کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی میں جگہ جگہ ڈکیتی کی وارداتوں میں بے گناہ نوجوانوں کو دن دیہاڑے لوٹا جارہاہے اورانہیں قتل کرکے گھروں کے چراغ گُل کیے جارہے ہیں لیکن سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم کرنے اورسفاک ڈکیتوں، لٹیروں اور قاتلوں کو گرفتارکرنے کے بجائے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ایم کیوایم کے کارکنان کو ہی گرفتارکر رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے اپیل کی کہ کراچی میں ایم کیوایم کے بے گناہ وفاپرست کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں جبری لاپتہ کیے جانے کافوری نوٹس لیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کو غیرقانونی حراست سے بازیاب کرایاجائے اور بے گناہ کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے۔
٭٭٭٭٭


6/18/2024 5:25:29 AM