ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اورنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات کے ارکان ،کارکنوں اوران کے اہل خانہ کوبھی عیدالفطرکی پیشگی مبارکباد پیش کی
لندن۔۔۔ 7 اگست 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے تمام کارکنوں کوعیدالفطر کاچاندنظرآنے کی مبارکبادپیش کی۔ انہوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اور یوکے یونٹ کے تمام کارکنوں اورانکے اہل خانہ کوبھی عید الفطر کا چاند نظر آنے کی مبارکباد پیش کی۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو فون کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان اورنائن زیرو کے تمام شعبہ جات کے ارکان، کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی عید الفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کی اور ان کو دعائیں دیں۔ اس موقع پر تمام اراکین رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے کارکنوں نے بھی جناب الطاف حسین کوعید الفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کی۔