ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین گلگت کی عدالت کے فیصلے کے آئینی وقانونی پہلوؤں کاجائزہ لے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
قانونی ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 12 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلگت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کو 81سال کی سزاسنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین گلگت کی عدالت کی جانب سے دیئے گئے اس فیصلے کے تمام آئینی وقانونی پہلوؤں کاجائزہ لے رہے ہیں۔قانونی ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں اس بارے میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔