Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بریکنگ نیوز : ‼️‼️‼️ ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو طبیعت خاصی بہتر ہونے اور صحتیابی کے بعد آج بروز بدھ مورخہ 23 جولائی 2025 کی شام اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔


 بریکنگ نیوز : ‼️‼️‼️ ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو طبیعت خاصی بہتر ہونے اور صحتیابی کے بعد آج بروز بدھ مورخہ 23 جولائی 2025 کی شام اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
 Posted on: 7/23/2025

بریکنگ نیوز : ‼️‼️‼️ ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو طبیعت خاصی بہتر ہونے اور صحتیابی کے بعد آج بروز بدھ مورخہ 23 جولائی 2025 کی شام اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ #GetWellSoonAltafBhai جناب الطاف حسین کو سانس لینے میں دشواری کے باعث بدھ 9 جولائی 2025 کو لندن کے بارنیٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں اگلے روز جمعرات 10 جولائی کو سینٹرل لندن کے ویلنگٹن نارتھ اسپتال میں شفٹ کیا گیا۔ جہاں ممتاز کارڈیولوجسٹ اور سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لپکن Dr David Lipkin کی سربراہی میں گیسٹرو انٹرولوجسٹ، چیسٹ اسپیشلسٹ اور دیگر سینئر ڈاکٹروں نے ان کا علاج کیا۔ جناب الطاف حسین 14 روز تک ویلنگٹن نارتھ اسپتال میں زیرعلاج رہے۔اس دوران جناب الطاف حسین کے مختلف ٹیسٹ کئے گئےاور ان ٹیسٹ کی روشنی میں انہیں ضروری ادویات دی جاتی رہیں جبکہ بلڈ کاؤنٹ اور آئرن کی کمی کے پیش نظر جناب الطاف حسین کو بلڈ اور آئرن کی بوتلیں بھی چڑھائی گئیں۔جس کے بعد ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آتی رہی ۔ اس دوران کنسلٹنٹ اور دیگر سینئر ڈاکٹر جناب الطاف حسین کا چیک اپ کرتے رہے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹس رپورٹس اور طبیعت میں بتدریج بہتری پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے رہے۔ جناب الطاف حسین کی علالت پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں میں تشوش اور بے چینی کی لہر دوڑی ہوئی تھی اور وہ ان کی صحتیابی اور درازی عمر کی دعائیں کرتے رہے۔ اللہ کے فضل و کرم اور کارکنان و عوام کی دعاؤں سے صحتیاب ہونے پر آج بروز بدھ 23 جولائی کی شام جناب الطاف حسین کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ 15 روز تک اسپتال میں زیرعلاج رہنے اور صحتیابی کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں ۔

7/24/2025 3:59:36 PM