جناب الطاف حسین ہمارے مسیحا ہیں، وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود ہمیں سہارا دیا
جناب الطاف حسین نے ہمیں شناخت دی ہم بے نام تھے ہمیں نام دیا
جناب الطاف حسین ہر مہینے پابندی سے ہمیں وظیفہ بھیجتے ہیں جس سے ہمارے
گھر وں کے چولہے جلتے ہیں اور بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں
اللہ تعالیٰ جناب الطاف حسین کو جلد ومکمل صحتیاب کر ے ،آمین
جناب الطاف حسین کی علالت پر شہداء ،اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کے جذبات
لندن ۔۔21،جولائی2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے با نی وقائد جناب الطاف حسین گزشتہ 13روز سے علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جناب الطاف حسین کی علالت پر ایم کیوایم کے شہداء ،اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اورجناب الطاف حسین کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ہمارے پیارے ہم سے جدا ہوئے ہیں اسی روز سے جناب الطاف حسین نے ہمارے سروں پر ہاتھ رکھا۔ ان جذبات کا اظہار انہوں نے انٹر نیشنل سیکرٹیر یٹ لندن میں ٹیلی فون اورواٹس اپ پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب الطاف حسین ہمارے مسیحا ہیں وسائل
2
کی عدم دستیابی اور مشکل ومصائب حالات کے باوجود ہمیں سہارا دیا ہے ،ہمارا بھر پور خیال رکھا ہے،ہمارے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ، ہر مہینے پابندی سے ہمیں وظیفہ بھیجتے ہیں جس سے شہداء ،اسیر ،لاپتہ اور روپوش کارکنان کے گھر وں کے چولہے جل رہے ہیں ، بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،علاج معالجہ سے لیکر بچیوں کی شادی کے اخراجات ہوں یا مکانوں کا کرایہ ہو یا دیگر مسائل کا سامنا ہو وہ ہر سطح پر ساتھ دیتے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جناب الطاف حسین نے ہمیں شناخت دی ہم بے نام تھے ہمیں نام دیا اور دنیا بھر میں مہاجر قوم کے نام سے متعارف کرایا ہے، ہم قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا احسان کسی صورت نہیں بھولیں گے ۔
واضح رہے کہ جناب الطاف حسین کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے ، یاسلام، ُ دورد تنجینا سمیت دیگر وردکیا جارہا جس میں بانی وقائد کی صحتیابی ، درازی عمر اور تحریک کی کامیابیوں کیلئے دعا کی جاری ہے ،صدقات و خیرات ،پرندوں کو آزاد اور بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضری کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں بانی وقائد جناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی جارہی ہے۔
٭٭٭٭٭