تحریک انصاف کی جانب سے یکم مئی کو ہونے والے جلسہ عام کو ملتوی کرنے پر رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کا اظہار حیرت
تحریک انصاف کو کس سے خطرہ ہے؟ کیا طالبان نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی؟ محمد انور
تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ یکم مئی کو کراچی میں جلسہ عام کرکے قومی جماعت ہونے کا ثبوت پیش کریں
تحریک انصاف طالبان کی جانب سے بم دھماکوں اور دہشت گردی کی بلواسطہ یا بلاواسطہ حمایت کرتی رہی ہے، محمدانور
لندن ۔۔۔ 27 اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کے رکن محمدانورنے تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں یکم مئی کوہونے والے جلسہ عام کو ملتوی کرنے پر شدیدحیرت کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں محمدانورنے تحریک انصاف کے رہنماعارف علوی کومخاطب کرتے ہوئے ان سے سوال کیاکہ تحریک انصاف نے کس خوشی میں اپناجلسہ عام ملتوی کیاہے؟ تحریک انصاف کوکس سے خطرہ ہے؟ کیاتحریک انصاف کو طالبان نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی؟تحریک انصاف کے رہنماؤں کوچاہیے کہ وہ اس کی کھل کروضاحت کریں اور یکم مئی کو کراچی میں جلسہ عام کرکے قومی جماعت ہونے کاثبوت پیش کریں۔ محمدانور نے کہاکہ جونام نہاد جمہوریت پسند جماعتیں طالبان کی جانب سے بم دھماکوں اوردہشت گردی کی بلواسطہ یابلاواسطہ حمایت کررہی ہیں وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہیں اورعوام ایسی جماعتوں کومستردکریں گے۔