ڈاکٹر نشاط ملک شہید اور مصطفی کمال رضوی شہید نے تحریک کے لئے جو قربانیاں دی ہیں انہیں فرامو ش نہیں کیا جائیگا، الطاف حسین
ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نشاط ملک شہید اور سابق سینیٹر مصطفی کمال رضوی شہید کی گیارہوں برسی منائی گئی
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر فاتحہ خوانی کی گئی
ڈاکٹر نشاط ملک شہید اور سابق سینیٹر مصطفی کمال رضوی شہید کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
لندن ۔۔27اپریل2013ء
متحدہ قومی مومونٹ کے شہید ارکان پارلیمنٹرین رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نشاط ملک شہید اور سابق سینیٹر مصطفی کمال رضوی شہید کی گیارہوں برسی منائی گئی ۔اس مو قع پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکر یٹر یٹ لندن اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے دونوں شہدء کو زبر دست خراج عقید ت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نشاط ملک اور شہید مصطفی کمال رضوی شہید نے ایک ایسے کڑے وقت میں جبکہ ریاستی آپر یشن جاری تھا انہوں نے تحریک کے لئے خدمات پیش کیں ،اور ثابت قدم رہے سفاک دہشت گردوں نے اس بید ردی سے شہید کر دیا مگر آج تک ان کے قاتل نہیں پکڑ ے گئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ڈاکٹر نشاط ملک شہید اور مصطفی کمال رضوی شہید نے تحریک کے لئے جوقربانیاں دی ہیں انہیں فرامو ش نہیں کیا جائیگا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ان دونوں شہداء گزشتہ دنوں ہونے والے دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے کارکنوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ۔