نازک حالات میں جلسہ عام کا انعقاد کرنے پر نوابشاہ زون، سیکٹروں اور یونٹوں کے کارکنوں کو الطاف حسین کی شاباش
نوابشاہ ۔۔۔27، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نازک حالات میں نوابشاہ میں خوبصورت جلسہ عام کا انعقاد کرنے پر نواب شاہ زون ، سیکٹراور یونٹوں کے ایک ایک کارکن کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شاباش دی ۔ نوابشاہ میں ایم کیوایم کے انتخابی جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو یہ کہتے ہیں کہ ایم کیوایم دھماکوں سے ڈر گئی وہ سن لیں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان پہلے شہید کئے جاچکے ہیں ، اب بھی کئے جارہے ہیں ، ظلم کرنے والے کتنا ہی ظلم کرلیں لیکن ہم بھاگنے والے نہیں ہیں ۔اپنے خطاب کے دوران ایک اور موقع پر جناب الطاف حسین کراچی میں انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے کی مذموم کارروائیوں میں شہید اور زخمی ہونے والے کارکنان کا ذکر کرتے ہوئے رو دیئے اور اس موقع پر ان کی آواز رندھ گئی۔