Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جعفریہ الائنس کے رہنماء سیدباقرحسین زیدی کو کارپرفائرنگ زخمی کرنے اورمحافظ کوہلاک کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


جعفریہ الائنس کے رہنماء سیدباقرحسین زیدی کو کارپرفائرنگ زخمی کرنے اورمحافظ کوہلاک کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 4/27/2013
جعفریہ الائنس کے رہنماء سیدباقرحسین زیدی کو کارپرفائرنگ زخمی کرنے اورمحافظ کوہلاک کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
سیدباقرحسین زیدی پرقاتلانہ حملہ شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش کاحصہ ہے،رابطہ کمیٹی 
کارپرفائرنگ سے جان بحق ہونیوالے محافظ قاسم جعفری کے سوگوارلواحقین سے تعزیت کااظہار
کراچی ۔۔۔27، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی جانب سے جعفریہ الاننس کے رہنماعلامہ سیدباقرحسین زیدی کی کارپرفائرنگ کرکے قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورفائرنگ کے نتیجے میں علامہ سیدباقرحسین زیدی کے زخمی اوران کے محافظ قاسم جعفری کی ہلاکت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اور اسے شہرکاامن خراب کرنے کیلئے فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی گھناؤنی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردشہرکاامن خراب کرکے اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے سیاسی کارکنوں ،اہم شخصیت اورعام شہریوں کوسرعام دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسے وقت میں جب انتخابات قریب ہیں کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ، عوامی نیشنل پارٹی سمیت لبرل سوچ رکھنے والی جماعتوں کے انتخابی دفترپربم دھماکے اورذمہ داران وکارکنان اورشہریوں کے قتل وغارتگری کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں اوراس بات کا ثبوت ہیں کہ امن دشمن قوتیں دہشت گردی کاسہار الیکر شہرکے حالات خراب کرناچاہتی ہیں تاکہ عام انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کرسکیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جعفریہ الائنس کے رہنماء علامہ سید باقر حسین زیدی کی کارپرفائرنگ کرکے انہیں زخمی اورمحافظ قاسم جعفری کو ہلاک کرنے کاواقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے جعفریہ الائنس کے رہنماعلامہ سیدباقرسے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی صحت یابی کیلئے دعاکی ۔رابطہ کمیٹی نے جان بحق ہونیوالے محافظ قاسم جعفری کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہاربھی کیا۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری،نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو،نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب ، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداورنگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ سیدباقرحسین زیدی پرقاتلانہ حملے اوراس کے نتیجے میں محافظ کی ہلاکت کانوٹس لیا جائے اورشہرمیں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش کوبے نقاب کرکے ذمہ دارافرادکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔



12/23/2024 11:11:22 AM