Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ ہرقیمت پر انتخابات میں حصہ لے گی، رابطہ کمیٹی


متحدہ قومی موومنٹ ہرقیمت پر انتخابات میں حصہ لے گی، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/27/2013
متحدہ قومی موومنٹ ہرقیمت پر انتخابات میں حصہ لے گی، رابطہ کمیٹی
دہشت گردوں کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے اور الیکشن کا کسی قیمت پر بائیکاٹ نہیں کریں گے 
تحریک کے گمنام کارکنان کے عزم وحوصلے کی وجہ سے میرا حوصلہ ہمیشہ بلند رہتا ہے، الطاف حسین
مجھے اس بات سے تقویت ملی ہے کہ گمنام کارکنان کی طرح رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی باہمت اور باحوصلہ ہیں
الطاف حسین کی نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔27، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں ،دھمکیوں اورقتل وغارتگری کے باوجود ہمارے حوصلے انتہائی بلند ہیں اور دہشت گردوں کی تمام ترسازشوں کے باوجود ایم کیوایم کسی قیمت پر اپنے جمہوری حق سے دستبردار نہیں ہوگی اور ہرقیمت پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اس عزم کااظہار ہفتہ کی سہ پہر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ دہشت گردوں کے مقابلہ میں صرف ایم کیوایم کے کارکنان ہی حوصلہ مند نہیں ہیں بلکہ رابطہ کمیٹی کا ایک ایک رکن بھی پرعزم اور حوصلہ مند ہے ۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، دہشت گردوں کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے اور الیکشن کا کسی قیمت پر بائیکاٹ نہیں کریں گے ۔
جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو کٹھن ،کڑے اورآزمائش کے مرحلے میں ہمت وجرات کا مظاہرہ کرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بخوبی علم ہے کہ تحریک کے گمنام کارکنان اللہ تعالیٰ کے سوا کسی چیزسے نہیں ڈرتے ۔ گمنام کارکنان کے عزم وحوصلے کی وجہ سے ہی میرا حوصلہ ہمیشہ بلند رہتا ہے کیونکہ تحریکی کارکنوں نے ہرکڑے اور مشکل وقت میں اپنے عمل وکردار سے ثابت کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے الطاف بھائی کا ہاتھ تھام لیا ہے تو وہ اسے کسی قیمت پرنہیں چھوڑیں گے لیکن مجھے اس بات سے مزید تقویت ملی ہے کہ تحریک کے گمنام کارکنان کی طرح رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی باہمت اور باحوصلہ ہیں اور ہرقسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔



12/23/2024 11:33:12 AM