رابطہ کمیٹی ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفد کا نصرت بھٹو کالونی اور عباسی شہید اسپتال کا دورہ زخمیوں کی عیادت
نصرت بھٹو کالونی دھماکے کے سوگوار لواحقین سے ملاقات، جناب الطاف حسین کی جانب سے اظہار تعزیت
تصاویر
کراچی:۔۔۔27؍ اپریل 2013ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمد،حق پرست سینیٹربابرخان غوری اورایم کیوایم کے ذمہ داران پرمشتمل وفدنے ہفتے کی شام نصرت بھٹوکالونی نارتھ ناظم آباد اور عباسی شہیداسپتال کادورہ کیااورگذشتہ شب نصرت بھٹوکالونی میں ایم کیوایم کے بند انتخابی دفترکے قریب بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کی عیادت کی اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔قبل ازیں ایم کیوایم کے وفدنے نصرت بھٹوکالونی میں بم دھماکے میں شہیدہونیوالے کارکنان گھرجاکر سوگوارلواحقین سے ملاقات کی اوربم دھماکے شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔وفدکے ارکان نے شہداء کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پرانہوں نے بم دھماکے سے متاثرہ الیکشن آفس کابھی دورہ کیا۔