سانحہ 25 اپریل کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اپیل پر پرامن یوم سوگ پر بھرپور تعاون کرنے پر رابطہ کمیٹی کا تاجروں، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز اور شہریوں سے اظہار تشکر
جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اپیل کی توثیق کے بعد تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ برادری نے بعد نماز جمعہ اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں
لندن۔۔۔۔۔26اپریل، 2013ء
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تاجر برادری کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بعد نماز جمعہ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری کریں اور ٹرانسپورٹ بھی حسب معمول چلائیں۔ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کی اپیل کی توثیق کردی۔
دریں اثنا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے بم دھماکے کے نتیجے میں بہیمانہ قتل کے خلاف یوم سوگ کی اپیل پر بھرپور تعاون کرنے پر سندھ بھر کے تاجروں، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے دلی تشکر کا اظہار کیا۔