بیرون ملک مقیم پاکستانی ایم کیوایم کے خلاف دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا شکار ہیں۔ایم کیوایم امریکہ
واشنگٹن۔24اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی مرکزی کمیٹی کے اراکین نے کراچی میں پیپلز چورنگی کے نزدیک ایم کیوایم کے کارکنان پرانتخابی مہم کے دوران بم حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات ایم کیوایم کو اس کے جمہوری حق سے محروم رکھنے کی شرمناک سازش کا حصہ ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ایم کیوایم کے خلاف دہشت گردی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا شکار ہیں اور نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن سے یہ سوال کرتے ہیں کہ دہشت گردوں سے بیگناہ عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے ا ب تک ٹھوس اقدامت کیوں نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اخبارات کھل کر یہ لکھ رہے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں صرف چند مخصوص جماعتوں کو انتخابی سرگرمیوں کی بھرپور آزادی ہے جبکہ تین جماعتوں باالخصوص ایم کیوایم کو دہشت گردی کے ذریعے اس کے جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس صورتحال کا فوری نوٹس نہ لیا گیا اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم نہ کیا گیا تو پورا انتخابی عمل مشکوک ہو کر رہ جائے گا اور بیرون ملک پاکستان کی بدنامی ہوگی ۔ایم کیوایم امریکہ کی مرکزی کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی �ئ*****