الطاف حسین کا سوات، مانسہرہ اور ڈی آئی خان بم دھماکوں پراظہار تشویش ۔
نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل
لندن۔۔24 اپریل 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سوات، مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں بم دھماکوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فی الفورنوٹس لیں اور ان کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کریں۔جناب الطاف حسین نے دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔