کوئٹہ کے علاقے نیچاری میں خود کش دھماکہ میں ایف سی اہلکار سمیت چار افراد کی ہلاکت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کا تسلسل ہے
سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں
لندن۔۔23اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے علاقے نیچاری میں خود کش دھماکہ کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اورخود کش دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 4افراد کے جا ں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ کوئٹہ میں آج ہونے والے بم دھماکے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے مؤ ثر اقداما ت کئے جائیں ۔