ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر دھماکہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
معصوموں کے خون بہانے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے
لندن ۔۔۔ 23 اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں پیپلز چورنگی پر ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر دھماکہ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے دو کارکنان کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے شہید ہونے والے کارکنا ن کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کر تے ہوئے کہا آپ صبر کریں اور اس بات پر یقین رکھیں ک معصوموں کا خون بہانے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے اور دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کارکنان کوجنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگوارن کو یہ سانحہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ، انہوں نے سانحہ کے زخمیوں کیلئے بھی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔