بزدلانہ حملے ایم کیوایم کو اپنے مشن ومقصد پر آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے، رابطہ کمیٹی
بم دھماکے میں ایم کیوایم کے دوکارکن شہیداورمتعدد زخمی ہوئے ہیں، ایم کیوایم اعلامیہ
کراچی۔۔۔23،اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اعلامیئے کے مطابق پیپلزچورنگی کے قریب ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر ہونے والے بم دھماکے میں ایم کیوایم کے متعدد کارکنان شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ دوکارکنوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے شہید کارکنان کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے کارکنان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس قسم کے بزدلانہ حملے ایم کیوایم کو اپنے مشن ومقصد پر آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے ۔