Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں ایم کیوایم کی حکومت آئی تو لوکل گورنمنٹ نظام نافذ کر کے انگریزوں کا کمشنری نظام دفن کر دینگے،الطاف حسین


ملک میں ایم کیوایم کی حکومت آئی تو لوکل گورنمنٹ نظام نافذ کر کے انگریزوں کا کمشنری نظام دفن کر دینگے،الطاف حسین
 Posted on: 4/23/2013
ملک میں ایم کیوایم کی حکومت آئی تو لوکل گورنمنٹ نظام نافذ کر کے انگریزوں کا کمشنری نظام دفن کر دینگے،الطاف حسین
ایم کیوایم کو علاقائی اور لسانی جماعت کا طعنہ دینے والے دیکھ لیں ایم کیوایم نے پورے ملک سے امیدوارنامز کئے
ایم کیوایم ک بلدیاتی نمائندے جس جس شہر میں آئے انہوں نے شہر وں کے نقشے بدل ڈالے
سانگھڑ اور جامشورو میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے اجتما عات سے بیک وقت خطاب
لندن۔۔23اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ایم کیوایم کی حکومت آئی تو عوام کو انصاف اور مسائل کا حل گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے لوکل گورنمنٹ سٹم نافذ کریں گے اور انگر یزوں کے کمشنر ی نظام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے ۔انہوں نے یہ بات آج سانگھڑ اور جامشورو میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے اجتما عات سے بیک وقت خطاب کر تے ہوئے کہی ،ان اجتماعات میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کارکنوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے سانگھڑ اور جامشوروڈسٹرکٹ سے ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدوار وں کے ناموں کا اعلان بھی کیا ۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کو علاقائی اور لسانی جماعت ہونے کا طعنہ دینے والوں نے دیکھ لیا کہ ایم کیوایم نے پورے ملک سے اپنے امیدوار نامزد کئے ہیں۔ ایم کیوایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی جھگڑے نہیں ہوئے اور اس نے پورے ملک سے اپنے 671،امیدواروں کا ایک ہی دن اور ایک ہی جگہ بیک وقت اعلان کیا۔ ایم کیوایم نے سندھ کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا سرحد، پنجاب اور بلوچستان کے چپہ چپہ سے غریب اور متوسط طبقہ کے امیدوار نامزد کرکے ثابت کردیا ہے کہ صرف وہ ہی ملک کے اٹھانوے فیصد غریب اور متوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے۔ جس جماعت کا آغاز شاہ لطیف بھٹائی کی دھرتی سے ہوا وہ آج سندھ کے دارالخلافہ کراچی سے نکل کر کشمور تک اور ملک کے ہر حصہ تک پھیل چکی ہے۔ 
جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج پوری دنیا باالخصوص پاکستان کے تمام باشعور عوام جان چکے ہیں کہ ایم کیوایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جسے عوام کی خدمت کا جتنا بھی موقع ملا اس نے عوام کی بے غرض خدمت کی اور عوامی خدمات کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑڈالے۔ جناب الطاف حسین نے بلدیاتی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں شہری نظام بلدیاتی اداروں کے ذریعے چلتا ہے۔ پانی کی فراہمی ، تعلیم اور صحت کی سہولتیں ،سڑکوں کی تعمیر ،گندے پانی کی نکاسی غرض یہ تمام کام بلدیاتی ادارے انجام دیتے ہیں۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں بلدیاتی نظام عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے یہاں دوبارہ نو آبادیاتی کمشنری نظام نافذکردیاگیاہے۔ کمشنر اپنے سرکاری بنگلوں میں رہتے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے علاوہ باقی اراکین اسمبلی اپنے اپنے محلات میں رہتے ہیں ، غریب عوام ان تک نہیں پہنچ سکتے لیکن اگر بلدیاتی نظام ہو تو وہ اپنے کونسلر یوسی ناظم کے گھر کادروازہ جب چاہیں کھٹکھٹاسکتے ہیں۔ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندے جس جس شہر میں برسراقتدار آئے اور انہیں کام کرنے دیا گیا وہاں انہوں نے شہروں کے نقشے بدل ڈالے ۔ مصطفی کمال نے فلائی اوورز، پلوں،پارکوں اور ڈسپنسر یوں کا جال بچھادیا ، کنورنوید نے حیدرآباد میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کرائے ۔ استحصالی قوتوں نے جب یہ دیکھا کہ ایم کیوایم کے نمائندے جب اقتدار میں آتے ہیں تو ایسے مثالی کام کرتے ہیں کہ عوام میں ایم کیوایم کی محبت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے لہٰذا انہوں نے سندھ میں نہ صرف دوبارہ بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے بلکہ برطانوی دور غلامی کا کمشنری نظام بھی ایم کیوایم کے زیراثر علاقوں میں دوبارہ نافذ کردیا ۔ جناب الطاف حسین نے واضح الفاظ میں اعلان کیا کہ ایم کیوایم کو اگر اقتدار میں آنے کا موقع ملاتو وہ سب سے پہلے اس دہرے نظام کاخاتمہ کرکے مقامی حکومتوں کا جدید نظام متعارف کروائے گی تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جمہوریت کے دعوے کرنے والے اس وقت تک اپنے دعوے میں مخلص نہیں ہوسکتے جب تک کہ وہ بلدیاتی نظام قائم کرکے بنیادی سہولیات کانظام عوام کے ہاتھوں میں نہ دیں ۔ ایم کیوایم ، عدل وانصاف کا ایسا نظام بھی قائم کرے گی کہ انصاف کا حصول صرف دولت مندوں کیلئے ہی ممکن نہ ہو بلکہ غریب عوام بھی انصاف کا دروازہ کھٹکھٹا سکیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو لوگ ایم کیوایم پر لسانیت اور علاقائی جماعت ہونے کا الزام لگاتے ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ کوئی بھی جماعت کسی ایک علاقہ سے ہی شروع ہوتی ہے پھر آہستہ آہستہ اس کا دائرہ پھیلتا جاتا ہے ، آج ایم کیوایم بھی پورے ملک میں پھیل چکی ہے اورآج اس میں اردوبولنے والے سندھیوں کے ساتھ ساتھ سندھی بولنے والے سندھی بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی دھرتی پر رہنے والے باشندوں کے مابین جو نفرتیں اور غلط فہمیاں پیدا کی گئی تھیں وہ اب ختم ہوچکی ہیں اورپوری دنیا 11، مئی کو انشاء اللہ دیکھے گی کہ متحدہ قومی موومنٹ کو تمام زبانیں بولنے والے عوام ووٹ دیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شاہ 
لطیف ؒ نے امن کا درس دیا، محبتوں کا پرچارکیا، الطاف حسین بھی سندھ دھرتی کا سپوت ہے اور میں بھی نہ صرف امن وبھائی چارے کا درس دیتا ہوں بلکہ اگر ضرورت پڑی تو سندھ کے حقوق کیلئے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سندھ میں جاگیر دارو ں او روڈیر وں کا راج ہے جو کہ بڑے ظالم ہیں اور ان کے ظلم و ستم کے باعث غریب ہاری کسان کھل کر ایم کیوایم کا بیج اور پتنگ کا نشان نہیں لگا سکتے ، میں ان مظلوم ہاری کسانوں سے کہتا ہوں کہ وہ الیکشن والے دن اپنے اپنے وڈیر ے کا انتخابی نشان لگائیں ، پولنگ اسٹیشن پر جاکر قطار میں لگیں اور پولنگ بوتھ میں پردے کے پیچھے جاکر حق پرستو ں کے انتخابی نشان ’’پتنگ ‘‘ پر مہر لگائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ انشاء اللہ 11مئی کو سندھ کے غریب متوسط طبقہ کے عوام ایم کیوایم کے نامز د امیدوارں کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کریں گے اور ایم کیوایم سندھ میں حکومت قائم کر ے گی ۔



7/18/2024 12:22:03 PM