پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ افراد بڑی تعداد میں ملک بھر سے ایم کیوایم کے پرچم تلے 2013ء کے انتخابات میں حصہ لیں گے
ایم کیوایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کی روایتی سیاست کے طلسم کو توڑا
کراچی ۔۔ 20اپریل 2013ء
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد بہت بڑی تعداد میں ملک بھر سے ایم کیوایم کے پرچم تلے 2013کے انتخابات میں حصہ لیں گے ، واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کی روایتی سیاست کے طلسم کو توڑا اور سینیٹ ،قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی ایوانوں میں غریب ومتوسط طبقہ کے افراد کو پہنچایا ۔