ایم کیوایم کا پاکستان بھر سے قومی اسمبلی کی221اور صوبائی اسمبلیوں کی 420نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان ایم کیویم کراچی سے قومی اسمبلی کی 20صوبائی اسمبلی کی 42نشستوں پر الیکشن لڑے گی
ایم کیوایم سندھ سے قومی اسمبلی کی 61او رصوبائی اسمبلی کی 128 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی
پنجا ب سے قومی اسمبلی کی 132او ر صوبائی اسمبلی کی 256نشستوں پر امیدوار نامزد کئے گئے
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 21اور صوبائی اسمبلی کی 45نشستوں پر ایم کیوایم کے امیدوار نامزد
بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 7او رصوبائی اسمبلی کی 21نشستوں پر ایم کیوایم کے امیدوار وں کااعلان
ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان بھر سے 22جنر ل نشستوں پر خواتین امیدوار حصہ لیں گی
امیدوار وں کا اعلان آج قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عزیز آباد کے لال قلعہ گراؤنڈ میں کارکنوں کے اجتما ع میں کیا
کراچی ۔۔ 20اپریل 2013ء
متحد قومی موومنٹ نے 2013ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 671نشستوں پر اپنے امیدوار وں کا اعلان کیا ہے ۔ ایم کیوایم کے نامز د امیدوار وں کا اعلان آج قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عزیز آباد کے لال قلعہ گراؤنڈ میں کارکنوں کے اجتما ع سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔جناب الطاف حسین کے اعلان کے مطابق ایم کیوایم نے کرا چی سے قومی اسمبلی کی 20 سندھ اسمبلی کی 42نشستوں پر اپنے امیدوارکھڑے کئے ہیں کراچی کے علاوہ حیدر آباد ،میر پور خاص ، سکھر ،نواب شاہ ،سانگھڑ ،ٹھٹھہ ،ٹنڈو الہ یار سمیت سندھ کے تمام شہروں سے بھی ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کی 41او رسندھ اسمبلی کی 86نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ اسی طرح ایم کیوایم پورے صوبہ سندھ سے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 61اور سندھ اسمبلی کی 128نشستوں پر انتخابات میں حصہ ل گی ۔صوبہ پنجاب سے ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کی 132جبکہ پنجا ب اسمبلی کی 256نشتوں پر الیکشن میں حصہ لے گی ۔ پنجاب کی طرح ایم کیوایم نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 21اور صوبائی اسمبلی کی 45نشستوں پر اپنے امیدوار نامز د کئے ہیں اسی طرح خیبر پختونخوہ سے ایم کیوایم مجموعی طو ر پر 66نشستوں پر الیکشن سے حصہ لے رہی ہے ۔ بلوچستان سے ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کی 7جبکہ صوبائی اسمبلی کی 21نشستوں پر امیدوار وں کو نامز د کیا ہے ،اسی طرح بلوچستان سے ایم کیوایم مجموعی طور پر 27نشستوں پر الیکشن لڑے گی ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے اعلان کے مطابق ایم کیوایم نے پورے ملک سے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 221نشستوں پر امیدوار کھڑے ہیں جبکہ سندھ ، پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بلوچستا ن سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 450نشستوں پر ایم کیوایم انتخابات میں حصہ ل گی ۔ یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے اس مر تبہ کرا چی سمیت پورے پاکستان سے 22جنر ل نشستوں پر خواتیں حصہ لے رہی ہیں ۔