تمام جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے کااحترام کریں اورکیمپ ،پوسٹراوربینرزکی حفاظت کریں،الطاف حسین کی اپیل
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)20؍ اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران وکارکنان سے اپیل کی کہ ایک دوسرے کااحترام کریں اورایک دوسرے کے انتخابی کیمپس،پوسٹر اوربینرزکی حفاظت کریں اورکسی صورت آپس میں نہ الجھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرمجھے اطلاع ملی کی ایم کیوایم کے فلاں ساتھی یاذمہ ارنے کسی دوسری جماعت کے انتخابی کیمپ ،پوسٹر یابینرزکوپھاڑاہے تووہ اس کوفوری طور پرتنظیم سے خارج کردیاگیاجائیگا۔انہوں نے ملک بھرکے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورکارکنان سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کوبچانے کیلئے اتحادکامظاہرہ کریں اوراپنے اتحادسے پاکستان بچائیں۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورکارکنان سے کہاکہ اگرانہیں میری وجہ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے تومیں ان سے معافی چاہتاہوں۔