اللہ تعالیٰ حق پرستانہ جدوجہداوردہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونیوالے کارکنان کومغفرت فرمائے،الطاف حسین کی دعا
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)20؍ اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی پتیس سالہ جدوجہدمیں ہزاروں کارکنان نے قربانیاں دی جس میں تمہاراالطاف حسین بھی تمہارے ساتھ ہے۔وہ ہفتے کے روزلال قلعہ گراؤنڈمیں ایم کیوایم کے اہم اجتماع سے خطاب کررہے ہیں۔اس موقع پرجناب الطاف حسین نے ملک بھرسے ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواروں کے حتمی ناموں کااعلان کیا۔جناب الطاف حسین نے حق پرستانہ جدوجہدکی پاداش دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونیوالے تمام ساتھیوں کی مغفرت اوراللہ تعالیٰ کے حضورؐان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی اورکہاکہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اور سب کواپنی حفظ امان میں رکھے۔