صحافی اور دانشور بتائیں کہ ایم کیوایم کسی ایک علاقے نہیں بلکہ پاکستان کے 98فیصد عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے ، الطاف حسین
پرانٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے قسمیہ گواہی لے لیں کہ آج کا اجتماع پورے پاکستان کا نمائندہ اجتماع ہے
کراچی ۔۔۔20، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صحافیوں اور دانشوروں کو اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے کہاکہ آپ بتا دیجئے کہ ایم کیوایم کسی ایک علاقے کی نہیں بلکہ پاکستان کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔وہ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے ملک بھر سے نامزد امیدواروں کے حتمی ناموں کے اعلان کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ قسمیہ گواہی لے لیں کہ آج کا اجتماع پورے پاکستان کا نمائندہ اجتماع ہے اور یہ اجتماع ثابت کررہا ہے کہ ایم کیوایم ایک علاقے کی نہیں پورے پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے ۔ انہوں نے کاکہا کہ ایم کیوایم میں لوٹے لوٹیاں نہیں ہوتے بلکہ مجاہد اور مجاہدہ ہوتی ہیں ۔