صوبہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 7حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 21حلقوں پر نامزد حق پرست امیدواران کے ناموں کی حتمی فہرست
کراچی ۔۔۔20، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نے عام انتخابات 2013کیلئے صوبہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 7حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 21حلقوں پر حق پرست امیدواران کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے ۔ملک بھر کی طرح صوبہ بلوچستان میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نامزد حق پرست امیدواران کے حتمی ناموں کا اعلان ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ہفتہ کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجلاس سے اپنے خطاب کے موقع پر کیا ۔ اجلاس میں ملک بھر سے نامزد حق پرست امیدواران بھی شریک تھے۔ حتمی فہرست کے مطابق صوبہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقےNA-259(Quetta) کی نشست سے محمد جمعہ خان چنگیزی ، NA-260(Quetta Kam Chaghi) کی نشست سے پرنس عبدالباقی ، NA-261(Pasheen Kam Ziarat) کی نشست سے محمد انور خان ترین ، NA-265(Dera Bugti, Sibbi, Kohlu)کی نشست سے ثناء اللہ مرغزالی ، NA-266(Naserabad, Jaffarabad) کی نشست سے شہباز خان عمرانی ، NA-267(Jhal, Magsi, Katchi) کی نشست سے عبدالرزاق لاشاری اورNA-268(Killat Kam Mastuang) کی نشست سے غلام فاروق شاہوانی کو حتمی امیدواران نامزد کیا ہے۔
اسی طرح ایم کیوایم نے صوبہ بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے PB-01(Quetta) کی نشست سے محمد انور خان ترین ، PB-02(Quetta) کی نشست سے ابراہیم ہزارہ ، PB-03(Quetta) کی نشست سے ملک عمران اللہ کاکڑ ،PB-04(Quetta) کی نشست سے شاہ فیصل رند ، PB-05(Quetta) کی نشست سے محمد اسلم شاہوانی ، PB-06(Quetta) کی نشست سے نعمت اللہ ہزارہ ، PB-11(Chaman) کی نشست سے سردار بشیر احمد خان اچکزئی ، PB-21(Sibbi) کی نشست سے محمد سلیمان خان بلیدی ، PB-24(Dera Bugti)کی نشست سے ولی محمد بگٹی ، PB- 25(Tehseel Osta Muhammad, Gandakha) کی نشست سے ایڈوکیٹ احسان اللہ مگسی ، PB-26(Dera Allah Yar) کی نشست سے حاجی نصیر احمد کھوسہ ، PB-27(Suhbat Pur) کی نشست سے محمد حسین کھوسہ ، PB-28(Dera Murad Jamali) کی نشست سے عبدالمالک جمالی ، PB-29(Tambu) کی نشست سے مشتاق علی عمران ، PB-31(Bhag) کی نشست سے جان محمد ابڑو ، PB-38(Mastuang Kam Killat) کی نشست سے غلام فاروق شاہوانی ، PB-39(Chaghi) کی نشست سے عاشق علی اور PB-40(Noshqi)کی نشست سے جمیل احمد مینگل کو حتمی امیدواران نامزد کیا ہے۔