ایم کیوایم نے اپنی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے انتخابات 2013ء میں نئے چہرے متعارف کروادیئے
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
ملک میں فرسودہ نظام کے خاتمے اورنظام کی تبدیلی کیلئے عملی جدوجہدکرانے والے جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے عام انتخابات 2013ء کیلئے ملک بھرسے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نئے چہرے متعارف کرائے ہیں۔متحدہ قو می موومنٹ واحد جماعت ہے جس نے نہ صرف غریب ومتوسط طبقے سے جنم لیابلکہ متوسط طبقے کے پڑھے لکھے ایمانداراورباصلاحیت نوجوانوں کومنتخب کرواکرایوانوں میں بھیجاہے اورملکی ایوانوں میں تبدیلی کی بنیادڈالی۔ایم کیوایم نے اپنی ماضی کی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے انتخابات 2013ء میں ملک بھرسے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں پرامیدوارکھڑے کیے ہیں جن میں اکثریتی ایسے نوجوان چہرے شامل ہیں جویقیناملک میں تبدیلی کے خواہ ہیں۔